بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
۲۸ اگست ۲۰۲۶ / ۱۴ ربیع الاول ۱۴۴۸ ھ

امتحانات سہ ماہی ۱۴۴۸ھ میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات دیے جائیں گے

حضرات اساتذہ کرام! ازید مجدکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حسب ہدایت حضرت رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی مد ظلہم  العالیہ، حسب معمول امتحانات سہ ماہی ۱۴۴۸ھ میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات دیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ایک جلسہ تقسیم انعامات ان شاء اللہ تعالیٰ، بروز جمعرات ۱۳/ ربیع الاول ۱۴۴۸ھ مطابق ۲۷/ اگست ۲۰۲۶ء کو صبح گیارہ (11:00) بجے جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ انعامات شعبہ درس نظامی، شعبہ تجوید و قراءات، شعبہ تحفیظ القرآن کے قابل انعام طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے، اور اسی جلسہ میں شعبہ حراء فاؤنڈیشن اسکول کے امتحان سالانہ ۱۴۴۷ھ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

نیز اسی پروگرام کے مطابق مدرسہ البنات میں امتحان سہ ماہی ۱۴۴۸ھ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو اور حراء فاؤنڈیشن اسکول کی امتحان سالانہ ۱۴۴۷ھ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات دینے کا جلسہ مدرسہ البنات میں منعقد ہوگا۔

آپ حضرات سے درخواست ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی جماعت کے طلبہ کو لے کر مسجد میں تشریف لے آئیں۔

واضح رہے کہ جلسے کے مقررہ وقت سے پہلے کے اسباق حسب معمول جاری رہیں گے۔

والسلام

عمیدالدراسات
جامعہ دارالعلوم کراچی