بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
۲۵ اگست ۲۰۲۶ / ۱۱ ربیع الاول ۱۴۴۸ ھ

جامعہ دارالعلوم کراچی کے کامل الحفظ طلباء جو وفاق المدارس العربیہ کے تحت امتحان دینا چاہتے ہیں، وہ امتحانی فیس مبلغ ۴۹۵     روپے کے ساتھ پہلی منزل دفتر دارالقرآن میں اپنا نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور مکمل پتہ لکھ کر  ۲۵  ربیع الاول  ۱۴۴۸ھ مطابق ۸ ستمبر ۲۰۲۶ء بروز منگل شام ۴ بجے   تک جمع کروا دیں۔ اس کے بعد کوئی اندراج نہیں ہوگا۔

نیز طلبہ اپنی دو عدد تصاویر بھی جو کہ سفید لباس ، سفید ٹوپی میں کھینچی گئی ہوں ساتھ میں جمع کروائیں ، خیال رہے کہ تصاویر کا سائز(1.25 ،1.50)  ہو اس علاوہ کوئی تصویر قابل قبول نہ ہوگی۔

خصوصاًاساتذہ سے گزارش ہے کہ طلباء  کے کوائف کا اندراج کرتے وقت ذمہ داری سے کام لیں اور نادرا کے فارم ،ب، کے مطابق  اور بعد از اندراج  کوئی طالب علم کامل الحفظ   امتحان سے غیر حاضر نہ ہو۔

نوٹ: امتحان میں حفظ کے علاوہ مسائلِ نماز و وضو، غسل اور تجوید کے ابتدائی قواعد بھی پوچھے جائیں گے۔ مسائل کی رہنمائی کے لیے نماز حنفی (مؤلفہ حضرت مولانا خیر محمد جالندھری) اور تعلیم الاسلام حصہ اول (حضرت مولانا مفتی کفایت اللہؒ) معیار ہوں گے۔

درسِ نظامی کے کامل الحفظ طلبہ کو وفاق المدارس کا امتحان دینے کے لیے تحریری اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

عمید الدراسات
جامعہ دارالعلوم کراچی