تخصص فی الافتاء

 

اس شعبہ میں بااستعداد، باصلاحیت اور منتخب فاضلین درسِ نظامی کو علم فقہ اور ’’افتاء‘‘ کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے جس میں وہ فتویٰ نویسی کے فن، نت نئے پیچیدہ فقہی مسائل کی تحقیق اور عصر حاضر کے پیدا کردہ مسائل کا شرعی حل نکالنے کی خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں، اس شعبے میں تربیت کی مدت تین سال ہے، تیسرے سال میں ہر طالب علم دیگر تربیتی امور کے علاوہ ایک تحقیقی مقالہ کسی ایسے فقہی موضوع پرتحریر کرتاہے جو اس زمانے میں خاص طور پر حل طلب، تحقیق طلب اور تفصیل طلب ہو، موضوع کا تعین ماہر اساتذۂ کرام کرتے ہیں اور انہی کی رہنمائی میں یہ سب تحقیقی کام کیا جاتاہے، جس میں مذاہب اربعہ کا تقابلی مطالعہ بھی شامل ہے۔ تینوں سالوں کا نصاب درج ذیل ہے:
سال اول
اصول الافتاء، مقدمہ الدر المختار، السراجی فی المیراث، الدر المختار با عانت شامی یا طحطاوی،
اصول الکرخی، امداد الفتاویٰ(جلد اول تا پنجم)، آلات جدیدہ، رویت ہلال،
ضابط المفطرات، تاریخ التشریع الاسلامی، مقدمہ تدوین فقہ، تحریر کیسے سیکھیں،
حیلہ ناجزہ مسئلہ سود
پراویڈنٹ فنڈ اسلام کا نظام اراضی بیمہ زندگی مع جائزہ نظام تکافل
انسانی اعضاء کی پیوندکاری ایمان اور کفر قرآن کی روشنی میں
وحدت امت انگریزی ۸۰ فتاویٰ
سال دوم
الاشباہ والنظائر الدر المختار باعانت شامی یا طحطاوی جواہر الفقہ
امداد الاحکام ملکیت زمین اور اس کی تحدید بحوث فی قضایا فقہیۃ
عدالتی فیصلے امداد المفتین فہم الفلکیات باعانت آسان فلکیات
انگریزی کمپیوٹر ۲۱۰ فتاویٰ
سال سوم
المعاییر الشرعیہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا رائج الوقت آئین بمع جملہ ترامیم
اسلامی قوانین ۱۹۸۲ء ۲۲ نکات پر علماء کا متفقہ فیصلہ ۲۵۰فتاویٰ کی تخریج و تحقیق
انگریزی مقالہ نویسی یا تبویب فتاویٰ

نوٹ: مزید تفصیل متعلقہ شعبہ سے معلوم کی جاسکتی ہے۔