بسم اللہ الرحمن الر حیم

تعارف ادارہ امور تعلیمات

شعبہ ادارہ امور تعلیمات، جامعہ دارالعلوم کراچی کا بنیادی شعبہ ہے ، اساتذہ اور طلبہ سے متعلق تمام تر اہم امور نیز طلبہ کے داخلہ سے لیکر اسناد جاری ہونے تک تمام مراحل اسی شعبہ کے ذریعہ انجام دئیے جاتے ہیں ،

عمارت کی تفصیل

شعبہ ادارہ امور تعلیمات زمینی اور ایک منزلہ بالائی عمارت پر مشتمل ہے ، زمینی منزل میں پانچ کمرے ہیں ، ایک بڑا کمرہ حضرت عمید الدراسات صاحب مدظلہم کا دفتر ہے ، اور دوسرا بڑا کمرہ اساتذہ کا کمرہ مشاورت (میٹنگ روم)ہے ، اور بقیہ تین کمرے دفتری رفقاء کے زیر استعمال ہیں ، اور بالائی منزل میں قائم دو کمروں میں سے ایک بڑا کمرہ ریکارڈ روم ہے، اور دوسرا بڑا کمرہ انعامات میں تقسیم کی جانے والی کتابیںرکھنے میں استعمال ہوتاہے ،

فرائض ادارہ امور تعلیمات

۱ ۔ قدیم وجدید تمام طلبہ کیلئے داخلے اور قیام و طعام اور اجراء کتب واجراء وظائف کی تمام تر کارروائی ادارہ امور تعلیمات سے کی جاتی ہے ، نیز نصاب تعلیم و مقدار خواندگی و امتحانات و نتائج و اعلان نتائج اور انعامات و جلسہ تقسیم انعامات اورتعطیلات کلاں میں مختصر مدتی مختلف عنوانات و مضامین کیلئے مقرر کئے جانے والی ہم نصابی سر گرمیاں اور انکی حاضری کا نظم ،نیز نئے تعلیمی سال کے اسباق کے آغاز (افتتاح بخاری شریف) اور تعلیمی سال کے اختتام(ختم بخاری شریف) کے تمام تر تعلیمی و انتظامی امور ادارہ امور تعلیمات میں طے کئے جاتے ہیں ،

۲۔ ادارہ امور تعلیمات سے وفاق المدارس کی تمام وفاقی اسناد اور کشف الدرجات کا حسب قاعدہ اجراء کیا جاتا ہے ، نیز جامعہ کے درس نظامی کے فضلاء اور تکمیل حفظ قرآن کرنے والے طلبہ اور فضلاء تجوید کو جامعہ دارالعلوم کراچی کی مطبوعہ اسناد بھی ادارہ امور تعلیمات سے جاری کی جاتی ہیں ، نیز جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ و جامعہ کے متخصصین کرام اور فضلاء کرام کیلئے ان کی ضروریات کے پیش نظر مختلف تعلیمی تصدیقنامے طے شدہ کارروائی کے بعد حسب قاعدہ ادارہ امور تعلیمات سے جاری کئے جاتے ہیں ،

۳۔ اساتذہ کرام کے تقرر اور تقسیم اسباق وترقی درجہ و مشاہرہ اور انکی سالانہ رپورٹ کی تیاری جیسے معاملات ادارہ امور تعلیمات سے انجام دئیے جاتے ہیں، اور حق الخدمت کے تمام تر گوشوارے ادارہ امورتعلیمات سے تیار کیے جاتے ہیں،
قدیم و جدید تمام طلبہ کے داخلہ فارم اور ان کا تمام تعلیمی ریکارڈ ادارہ امور تعلیمات(دفتر تعلیمات) ہی میں محفوظ ہے ، ضرورت پیش آنے پر طلبہ یا سابق فضلاء کاتعلیمی ریکارڈ اور انکے کوائف ادارہ امور تعلیمات ہی سے فراہم کئے جاتے ہیں،
حضرت مولانا سحبان محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ ناظم تعلیمات تھے ، حضرت کے انتقال کے بعد حضرت مولانا شمس الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ ناظم تعلیمات متعین ہوئے ، اور حضرت کے ارتحال کے بعد اب حضرت مولانا محمد راحت علی ہاشمی صاحب مدظلہم عمید الدراسات ہیں،

مندرجہ بالا انتظامی امور کی انجام دہی اور ریکارڈ کی حفاظت وغیرہ کیلئے دفتر کا عملہ پانچ افراد پر مشتمل ہے ، جو کہ طے شدہ تقسیم کار کے مطابق اپنے اپنے دفتری فرائض انجام دیتا ہے ۔

فون نمبر : 6-5-00922135049774
00922135123434-5-6
ای میل ایڈریس: talimaat@gmail.com