باغبانی

الحمدللہ جامعہ دارالعلوم کراچی تقریباً سترایکڑ قطعۂ زمین پر واقع ہے، اس کی فضا کو دلکش اور تعلیمی مقاصد کے لئے پُرسکون بنانے کی خاطر اس میں خوبصورتی کے ساتھ چمن بندی کی گئی ہے۔ ہر دارالاقامہ کے اندر اور باہر نیز درسگاہوں کے سامنے کشادہ چمن موجود ہیں۔ اس کے علاوہ مناسب جگہوں پر کثیر تعداد میں پھل دار درخت لگائے گئے ہیں، جو منظر کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ پھل بھی مہیا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی ایسی زمین کو، جس کی تعمیرات کی تکمیل ہونے میں ابھی وقت لگے گا، زراعت کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے علاقے کی فضا بھی خوبصورت اور صحت بخش رہتی ہے۔اسی شعبہ کے تحت ایک بڑی نرسری بھی قائم ہے جس میں ہر قسم کے پودے مناسب قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔