دفتراہتمام دارالعلوم کا مرکزو محور اور آئینی طور پر مرکزی نقطہ ہے جس کے ارد گرد دارالعلوم کی اندرونی وبیرونی سرگرمیاں گردش کرتی ہیں۔ دارالعلوم کے تمام انتظامی شعبوں کا نظم و نسق ، ان کی نگرانی اسی شعبہ سے متعلق ہے۔ مجلس عاملہ کی تجاویز اور فیصلے دفتراہتمام ہی کے ذریعہ نافذ کیے جاتے ہیں۔ دارالعلوم کے شعبوں اور دفاتر کی داخلی نگرانی کے علاوہ دارالعلوم کے ملک سے خارجی تعلقات بھی اسی ادارہ کے واسطے سے قائم ہیں۔ دارالعلوم کے اندرونی نظم و نسق اور ترقی و تبدیلی کے متعلق تمام فیصلے اور احکامات دفتر اہتمام کے ذریعہ جاری کیے جاتے ہیں۔