شفاخانہ

جامعہ دارالعلوم کراچی میں صحت و صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، امراض کے علاج کے لئے عمدہ عمارت میں شفاخانہ قائم کیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹر صاحب تشخیص کرکے دوا تجویز کر دیتے ہیں جو بالعموم اسی شفاخانے سے فراہم کردی جاتی ہے۔ مختلف امراض کے متخصص ڈاکٹرصاحبان بھی مختلف اوقات میںرضاکارانہ طور پر حصول اجر کی نیت سے ہفتے کے مختلف دنوں میں اس شفاخانے کو وقت دیتے ہیں اور اس طرح بحمداللہ طلبہ اور دیگر حضرات کو مقامی طور پر عمدہ علاج کی سہولت میسر ہے۔ اسی شفا خانے کے ایک کمرے میں مریضوں کے لئے کچھ بیڈ بھی رکھے گئے ہیں۔