شعبۂ ناظرہ وتحفیظ القرآن الکریم(لڑکوں کیلئے)
قرآن کریم دین اسلام کی اساس ہے۔ جامعہ دارالعلوم کراچی میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلیٰ پیمانے پر انتظام کیا گیاہے بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی دارالعلوم کی طرف سے تقریباً ستائیس مکاتبِ قرآنیہ قائم کئے گئے ہیں۔ جن کی دیکھ بھال، سرپرستی اور متعدد مکاتب میں مدرسین کے مشاہرہ وغیرہ کا انتظام بھی دارالعلوم کی طرف سے کیا جاتاہے۔
ان مکاتب میں تعلیم قرآن حاصل کرنے والے مسلمان بچے، بچیوں کی تعداد الحمدللہ تقریباً چارہزار ہے اور ان میں تقریباً ایک سو بیس اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شرائطِ داخلہ :
٭ داخلہ کے وقت عمر ۶ سے کم اور ۹ سال سے زائد نہ ہو ۔
٭ درخواست ِ داخلہ کے ساتھ نادراکا ب فارم، حالیہ دوعدد تصاویر اور سرپرست کا شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں ورنہ فارم منسوخ ہوجائے گا۔
٭ یہ داخلہ تکمیل حفظ القرآن الکریم تک کے لئے ہے، اس لئے ۶ سال کی عمر طالب علم کا ، سمجھنے ، سیکھنے بالخصوص ذہنی سطح ویادداشت جیسی صلاحیتوں کا جائزہ ہوگا اور ۶ سال سے زائد عمر کا سابقہ تعلیم کا جائزہ ہوگا۔
٭ داخلہ کے خواہشمند طلباء جائزے میں کامیابی کے بعد بشرط گنجائش داخلہ کے مستحق ہوں گے۔
٭ داخلہ فیس /=۵۰۰ روپے ہوگی ۔
٭ درجہ ناظرہ و حفظ میں داخلہ غیر رہائشی ہوگا۔