بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
۲۱ نومبر ۲۰۲۶ / ۱۰ جمادی الثانی ۱۴۴۸ ھ

تخصص فی القراءات

واضح رہے کہ تخصص فی القراآت میں دورۂ حدیث کے ان فضلاء کو داخلہ دیا جاتا ہے جو حافظِ قرآن ہوں ، مجوّد ہوں  اور قراآت ِ عشرہ (بطریقِ شاطبیہ ودرّہ ) بھی باقاعدہ پڑھ چکے ہوں ۔ اوردورۂ حدیث بھی انہوں نے اچھے نمبروں سے پاس کیا ہو،ایسے طلبہ کا داخلہ جائزے کے بعد ہوتا ہے۔

اس تخصص کا مقصد ایسے افراد پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے جو علم القراآت کے ماہر ہوں اور معترضینِ قراآت کو محققانہ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

تخصص فی القراآت کا نصاب دو سالوں پر مشتمل ہے:

    تخصص فی القراآت سالِ اول:

تخصص فی القراآت کے سالِ اول میں درج ذیل مضامین کی تعلیم ہوتی ہے:

  1. عشرہ کبری (طیبۃ النشر، اصول) کی تعلیم دی جاتی ہے
  2.  علم الرسم اور علم الضبط کی تعلیم دی جاتی ہے اور اہم مباحث لکھوائے جاتے ہیں۔
  3.  علم التجوید اور علم الوقف میں گہرائی پیدا کی جاتی ہے۔
  4.  قراآت کا افراداً اجراء کرایا جاتا ہے، تاکہ مختلف قراآت میں طلبہ بے تکلف تلاوت کرسکیں۔
  5.  بحث و تحقیق کا طریقہ کار سکھایا جاتا ہے۔
  6.  علوم القرآن، علم القراآت  اور طبقات القراء کے منتخبات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے اور مختلف مضامین لکھوائے جاتے ہیں۔

   تخصص فی القراآت سالِ دوم:

تخصص فی القراآت کے سالِ دوم میں درج ذیل مضامین کی تعلیم ہوتی ہے:

  1.  عشرہ کبریٰ (طیبۃ النشر، فروش) کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  2.  قراآتِ مختلفہ کا افراداً  اور جمع الجمع میں مزید اجراء کرایا جاتا ہے۔
  3.  تفسیر ابی سعود کا ایک مخصوص حصہ باقاعدہ درساً پڑھایا جاتا ہے۔
  4.  علم عدالآیات کی اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے۔
  5.  علم توجیہ القراآت کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  6.  اصولِ حدیث اور اسماء الرجال کی روشنی میں دفاعِ قراآت کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  7.  تجوید و قراآت کی تدریس کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔
  8.  فنونِ قراآت سے متعلق ایک تحقیقی مقالہ لکھوایا جاتا ہے۔