شعبہ تخصص فی الدعوۃ والارشاد
انقطاع وحی کے بعد دعوت دین کی ذمہ داری قیامت تک کے لیے علمائے امت پر عائد ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے بعد اب علماء کرام ہی ان کے وارث ہیں۔ دور حاضر میں اس ذمہ داری کی جامع انداز میں ادائیگی کے لیے ایک عالم دین کا مستحکم استعداد کا حامل ہونا بھی ناگزیر ہے اور دین متین پر ہونے والے مختلف فکری و نظریاتی حملوں کا ادراک اور ان کا جواب دینے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہونا بھی ضروری ہے۔ چنانچہ داعی کے لئے ضروری ہے کہ اسے ان باطل فرقوں کے افکار و نظریات کا علم ہو جو متفرق شکلوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ داعی عصر حاضر کے ان جدید افکار و خیالات سے بخوبی آشنا ہو جو نسل انسانی کو گمراہی اور ضلالت کی راہوں پر ڈالنے کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ان کی تردید و تعاقب کا مؤثر طریقہ بھی اسے معلوم ہو۔
اس ضرورت کے پیش نظر جامعہ دارالعلوم کراچی میں اکابر جامعہ کے زیر سر پرستی دو سال کے دورانیہ پر مشتمل شعبہ تخصص فی الدعوة والارشاد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس شعبے کے قیام کا مقصد ایسے رجال کار کی تیاری ہے جو
- دعوت دین کے تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہوں ۔
- باطل فرقوں کے افکار و نظریات کو سمجھ کر مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
- جدیدیت کی نظریاتی جنگ کے داؤ پیچ سمجھ کران کا مقابلہ کر سکتے ہوں ۔
- حکمت اور بصیرت کے ساتھ اس ذمہ داری کو ادا کرنے کی استعداد رکھتے ہوں ۔
- بنی نوع انسان کی دنیوی واخروی صلاح و فلاح کا درد رکھتے ہوں اور اس راہ میں اپنی صلاحیتوں کو کام میں لانے کے لیے کوشاں ہوں۔
شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نےاپنے ایک خطاب میں تخصص فی الدعوة والارشاد کے فضلاء کے لیے دیگر فرائض کے علاوہ مندجہ ذیل اموربطور خاص محنت کا میدان قرار دیے:
- معاشرے میں موجود منکرات کی نشاندہی کرنا اور حکمت کے ساتھ تحریر وتقریر کے ذریعے ان کے ازالے کی کوشش کرنا۔
- غیر مسلموں کے سامنے مدلل طریقے سے اسلام کی حقانیت واضح کر کے انہیں اسلام میں داخل ہونے کی ترغیب و دعوت دیتا۔
- مسلمانوں میں پھیلی ہوئی طرح طرح فکری گمراہیوں کی حکمت و تدبر کے ساتھ علمی اسلوب میں اصلاح کرنا۔
نیز فرمایا :
“ابھی تو ان کاموں کے کرنے کا طریقہ یہی ہو گا کہ آپ اپنے دوسرے کاموں جیسے تدریس، امامت و خطابت وغیرہ کے ساتھ ساتھ ان اہم امور پر خصوصی توجہ دیں گے، البتہ ہمارے ذہن میں یہ ہے کہ ہم مستقل دعوت ہی کا ایک شعبہ قائم کریں کہ اس میں ہم اپنے فضلاء کو لے کر ان پر مستقل طور پر کام کریں۔”(تخصص فی الدعوۃ و الارشاد، تعارف و جائزہ ص ۱۲)
اکابر جامعہ کی سرپرستی میں اس شعبے کا قیام شوال المکرم ۱۴۲۱ھ کو عمل میں آیا۔ لیکن ایک صرف جماعت کے فارغ التحصیل ہونے کے بعد بعض وجوہ کی بنا پر یہ شعبہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ اس کا دوبارہ آغاز شوال المکرم ۱۴۲۸ ھ میں ہوا اور الحمدللہ ابھی تک مسلسل کام کر رہا ہے۔
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ۱۴۴۶ھ تک اس شعبہ سے دوسوچونتیس(۲۳۴) علماء کرام تعلیم و تربیت حاصل کر چکے ہیں جو اندرون و بیرونِ ملک دین کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
اکابر جامعہ کی زیر نگرانی اس شعبے کے لیے ایک جامع نصاب تیار کیا گیا ہے جس میں انیس( ۱۹)مختلف موضوعات کے تحت تقریباً ساٹھ(۶۰) کے قریب نصابی اور مطالعاتی کتب تجویز کی گئی ہیں یعنی ان میں سے بعض کتابیں درسا پڑھائی جاتی ہیں جبکہ بعض کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔ امتحان دونوں طرح کی کتابوں کا ہوتا ہے۔ (نصاب کی تفصیل اس مضمون کے آخر میں دی جارہی ہے۔)
اس نصاب کے امتحانات کی ترتیب سہ ماہی وار (سمسٹرز کی طرز پر) ہے کہ جس کتاب کا امتحان ایک سہ ماہی میں ہو جائے، اس کا دوبارہ امتحان نہیں لیا جاتا۔
اس کے علاوہ بعض مضامین کا تعارف کے درجے میں درس دیا جاتا ہے لیکن ان کا امتحان نہیں ہوتا جیسے جغرافیہ اور اس کی بعض اقسام کا تعارف۔ نیز بعض چیزوں کی عملی مشق کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جیسے درس قرآن اور دعوت دینے کی عملی تربیت، عربی اور انگریزی بول چال کی عملی تربیت وغیرہ۔
مزید براں طلبہ کے ذمے مقالہ جات لکھنا بھی لازم ہوتا ہے جن میں سے بعض مقالہ جات سہ ماہی یعنی کسی سمیسٹر کے دورانیہ میں لکھنے ہوتے ہیں اور ایک مقالہ سالانہ ہوتا ہے۔
سہ ماہی مقالے کے بیس(۲۰) نمبر ہوتے ہیں جو متعلقہ سہ ماہی کے امتحان میں شامل ہوتے ہیں اور سالانہ مقالہ سو( ۱۰۰ )نمبر کا ہوتا ہے جو سالانہ امتحان کے نتائج میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ مقالہ بحیثیت مجموعی ایم فل بلکہ پی ایچ ڈی کے معیار کا ہوتا ہے۔
شرکاء کے لیے جامعہ کے اساتذہ کرام کے علاوہ وقتا فوقتا بیرونی علماء کرام اور اپنے فن کے ماہرین کو بھی مختلف موضوعات بھی توضیحی خطبات کی دعوت دی جاتی ہے۔
داخلہ کا طریقہ کار:
اس شعبہ میں صرف ایسے طلبہ داخلہ کے اہل ہوتے ہیں جنہوں نے دورہ حدیث کے امتحان میں ممتاز یا کم از کم ۷۰فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہو اور میٹرک یا اس کے مساوی انگریزی استعداد کے حامل ہوں ۔ داخلہ صرف ان طلبہ کو دیا جاتا ہے جو دونوں قسم ( درس نظامی اور انگریزی ) کے تحریری و تقریری امتحانات میں کامیاب ہوں۔
داخلہ امتحان درج ذیل کتابوں کا ہوتا ہے۔
ترجمہ قرآن مجید، مشکاۃ شریف، ہدایہ جلد ثانی، عربی انشاء اور انگریزی( میٹرک کے معیار کے مطابق) جبکہ زبانی امتحان عربی اور انگریزی تکلم کے علاوہ ہدایہ کی کسی جلد سے لیا جاتا ہے جس میں نفس مسئلہ کی فہم کے علاوہ صرف، نحو اور عبارت فہمی کا جائزہ بھی بطور خاص شامل ہے۔
اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ بیس طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ داخلہ ملنے کی صورت میں طالب علم کو معقول ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔
نوٹ: مزید معلومات کے لیے جامعہ کے دفتر تعلیمات سے رجوع کیا جاسکتا ہے نیز اس شعبے کا باقاعدہ تعارف بھی مکتبہ دارالعلوم کراچی سے شائع ہو چکا ہے، اس کا بھی مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
امتحانی نصاب متعلقہ
تخصص فی الدعوۃ والارشاد سال اول
(1)اصول الدعوۃ
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔دعوتِ دین کےقرآنی اصول(از معارف القرآن) | مرتبہ: طلبہ تخصص فی الدعوۃ والارشاد |
مطالعہ
| 2۔وحدتِ امت | حضرت مولانامفتی محمد شفیع صاحبؒ |
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔فقه الدعوة إلی الله (المجلدالأول:الباب الأول والثانی) | الشیخ عبدالرحمٰن حسن الحبنکہ |
مطالعہ
| 2۔۔۔تاریخ دعوت وعزیمت(حصہ متعلقہ مجددالف ثانیؒ) | مولاناابوالحسن علی ندویؒ |
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔فقه الدعوة إلی الله(المجلدالأول:الباب الثالث إلیٰ آخر الکتاب) | الشیخ عبدالرحمٰن حسن الحبنکہ |
مطالعہ
| 2۔۔۔مناہج واسالیب دعوۃ الرسولﷺ | حضرت مولاناڈاكٹرساجدالرحمٰن صدیقی صاحب ؒ |
(2) تقابل ادیان
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔ بائبل سے قرآن تک(جلداول : باب اول کی فصل اول تا فصل ثالث) | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔بائبل سے قرآن تک(جلداول:باب اول کی فصل رابع تا آخرجلددوم) | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
| 2۔۔۔ معلومات عن الهندوکية | ڈاکٹر محموداحمد غازی |
| 3۔۔۔مذاہبِ عالم (حصہ بدھ مت) | علامہ المسدودیؒ |
مطالعہ
| 4۔۔۔تقابلِ ادیان | مولانامحمدیوسف بنوریؒ |
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔۔ مطالعہ یہودیت(نوٹس) | حضرت مولاناڈاکٹر ساجدالرحمٰن صديقی صاحبؒ |
| 2۔۔یہودی مذہب(مكمل دونوں حصے) | جنابرضی الدین سید |
(3) فلسفہ مغرب وتاریخِ اسلام
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔جدیدیت (کامل) | جناب حسن عسکری |
| 2۔۔۔الإنتبهات المفيدة (اصل متن) | حضرت مولانااشرف علی تھانوی صاحبؒ |
مطالعہ
| 3۔تاریخِ اسلام (دوراموی،دورعباسی)شاہ معین الدین ندوی/تاریخ امت مسلمہ (مولانااسماعیل ریحان) |
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔ماذاخسرالعالم بانحطاط المسلمين | مولاناابوالحسن علی ندویؒ |
مطالعہ
| 2۔۔۔تاریخِ اسلام (خلافتِ ہسپانیہ) | جنابشاہ معین الدین ندویؒ |
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔الإنسان بين المادية والإسلام | الشیخ محمدقطبؒ |
| 2۔۔۔الاستشراق والمستشرقون | ڈاکٹرمصطفی ٰسباعیؒ |
مطالعہ
| 3۔۔۔مسلم ممالک میں اسلامیت اورمغربیت کی کش مکش | مولاناابوالحسن علی ندویؒ |
| 4۔۔۔تاریخِ اسلام (خلافتِ عثمانیہ) | جنابشاہ معین الدین ندویؒ |
(4) سیرت وتصوف
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔فقه السيرة (مکی دور) | علامہ سعید محمد رمضان البوطیؒ |
| 2۔۔۔إکمال الشيم (اصل رسالہ) | شیخ ابن عطاء اللہ اسکندریؒ |
مطالعہ
| 3۔۔۔تصوف کیاہے؟ | مولانامحمدمنظور نعمانیؒ |
| 4۔۔۔دل کی دنیا | حضرت مولانامفتی محمد شفیع صاحبؒ |
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔فقه السيرة (مدنی دورغزوہ خیبرتک) | علامہ سعید محمد رمضان البوطیؒ |
| 2۔۔۔بداية الهداية | امام غزالیؒ |
مطالعہ
| 3۔۔۔رسول اکرم ﷺکی سیاسی زندگی | ڈاکٹر حمید اللہ صاحب |
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔فقه السيرة (غزوہ خیبر تا ختم کتاب) | علامہ سعید محمد رمضان البوطیؒ |
مطالعہ
| 2۔۔۔۔تبلیغ ِ دین | امام غزالیؒ |
(5) صحافت
| 1۔۔۔نقطے سے کالم تک( ۱۲، اسباق پر مشتمل مکمل رسالہ ) | اساتذہ جامعۃ الرشید |
مطالعہ
| 2۔۔۔صحافت اوراس کی شرعی حدود | (مجموعہ تحریرات اکابر) |
| 3۔۔۔تحریرکیسے سیکھیں؟(حصہ کالم نویسی) | مفتی ابولبابہ صاحب مدظلہم |
(6) کمپیوٹر[1]
- ان پیج (In page)
- مائیکروسافٹ ورڈ
- Complete Basic Tools
(7) اللغۃ العربیۃ (انشاء)
(۔۔۔۔الفترة الأولیٰ۔۔۔۔)
1۔ كتاب العربية بين يديك المجلد الأول ، الجزء (ألف و باء)(لجموعة من المؤلفین) (الطبعة الجدیدة)
مع مطالعة ديوان الإمام الشافعي كاملا ، و الامتحان في الجميع۔
(۔۔۔۔الفترة الثانية۔۔۔۔)
1۔ العربية بين يديك المجلد الثاني ، الجزء (ألف) (لجموعة من المؤلفین) (الطبعة الجدیدة)
مع مطابعة كتاب العبرات كاملا للمنفلوطي ، و الامتحان في الجميع۔
(۔۔۔۔الفترة الثالثة۔۔۔۔)
1۔ العربية بين يديك المجلد الثاني ، الجزء (باء) (لجموعة من المؤلفین) (الطبعة الجدیدة)
مع مطالعة كتاب رجال من التاريخ كاملا للطنطاوي ، و الامتحان في الجميع۔
(8)انگریزی
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
- Streamline Departure Book- A
- Streamline Departure Book- B
- Composition: Application Writing (Matric Level)
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
- Streamline Connection Book- A
- Composition: Application Writing (Matric Level)
- Letter Writing (Matric Level)
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
- Streamline Connection Book- B
- Composition: Application Writing (Intermediate Level)
- Letter Writing (Intermediate Level)
تخصص فی الدعوۃ والارشاد سال دوم
(1) الفقہ العام والجدید
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔المذاهب الفقهية الأربعة، أئمتها ونشأتها(مکمل) | (دارالافتاء۔کویت) |
| 2۔۔۔ الفقه علی المذاهب الأربعة (كتاب الزكوٰة) | (علامۃ الجزائری) |
عملی کام
۱۔مکتبہ علمیہ میں موجود قرآن کریم کی اہم تفاسیر،شروح حدیث کے علاوہ مذاہب اربعہ کی اساسی کتب کاتعارف اوران میں سے منتخب کتب پرتبصرہ لکھنا۔
۲۔متعلقہ استاد کےمشورے سے ہرطالبعلم ایک فقہی مسئلہ کی تحقیق مذاہب اربعہ کی اصل کتب سے مراجعت کرکے لکھے گا۔اس مقالے کے بیس(۲۰) نمبر ہوں گے جو سہ ماہی امتحان کے نتیجے میں شامل ہوں گے۔
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔بحوث في قضايا فقهية معاصرة (حصہ اول) | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
مطالعہ
| 2۔۔۔ عدالتی فیصلے (جلداول ) | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔بحوث في قضايا فقهية معاصرة (حصہ دوم) | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
مطالعہ
| 2۔۔۔ عدالتی فیصلے (جلد دوم) | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
(2) الفرق الإ سلامیۃ
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔الملل والنحل(الفصول الستة الأولیٰ) | علامہ شہرستانیؒ |
مطالعہ
| 2۔۔۔ قادیانی فتنہ اورملتِ اسلامیہ کا موقف | مفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم،مولاناسمیع الحق صاحبؒ مدظلہم |
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔کشف الحجاب عن کيد البهاء والباب | مولانا اشفاق الرحمٰن کاندھلویؒ |
| 2۔۔۔منهاج السنة النبويه (حصة المقارنة بين الشيعة واليهودية) | علامہ ابنِ تیمیہؒ |
مطالعہ
| 3۔۔۔ هداية الشيعة | حضرت مجدد الف ثانیؒ |
| 4۔۔۔ ایرانی انقلاب | حضرت مولانا محمد منظور نعمانیؒ |
عملی کام
طلبہ پاکستان میں موجود فرق باطلہ پر مختصر مقالہ تحریرکریں گے اوردرسگاہ میں بطور لیکچر پیش کریں گے۔ اس مقالے بیس (۲۰)نمبر ہوں گےجو ششماہی امتحان کے نتیجے میں شامل ہوں گے۔
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| 1۔۔۔الفرق بين الفرق (الباب الرابع والخامس) | علامہ عبدالقاھرالبغدادیؒ |
| 2۔۔۔رحماء بينهم (عہد صدیقی) | حضرت مولانا محمد نافع صاحبؒ |
مطالعہ
3۔۔۔ رحماء بينهم (عہد فاروقی) حضرت مولانا محمد نافع صاحبؒ
(3) سیاست و دستور و قانون
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
| اسلام اورسیاسی نظریات | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| اسلامی جمہوریہ پاکستان کاآئین(از باب سوم”پاکستان میں آئینی ترقی -آخرِکتاب) | ڈاکٹر محمد اعظم چوہدری صاحب |
مطالعہ
| آئین پاکستان ۱۹۷۳ء | ڈاکٹر صفدر محمود صاحب |
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
| .1 ہمارے عائلی مسائل | حضرت مولانامفتی محمدتقی عثمانی صاحب مدظلہم |
(4)اللغۃ العربیۃ(انشاء)
(۔۔۔۔الفترة الأولیٰ۔۔۔۔)
1۔ العربية بين يديك المجلد الثالث ، الجزء ( ألف) (لجموعة من المؤلفین) (الطبعة الجدیدة)
مع مطالعة كتاب النظرات الجزء الأول للمنفلوطي بدءا من المقدمة
حتى نهاية النظرة السابعة عشرة ، و الامتحان في الجميع.
(۔۔۔۔الفترة الثانية ۔۔۔۔)
1۔ العربية بين يديك المجلد الثالث ، الجزء (باء) (لجموعة من المؤلفین) (الطبعة الجدیدة)
مع مطالعة كتاب النظرات الجزء الأول للمنفلوطي بدءا من النظرة الثامنة عشرة
حتى نهاية نظرة البائسات ، و الامتحان في الجميع .
(۔۔۔۔الفترة الثالثة۔۔۔۔)
1۔ مطالعة عشر محاضرات من كتاب محاضرات إسلامية في الفكر و الدعوة المجلد الأول لأبي الحسن الندوي مع تلخيصها بتمامها ، بإشراف المدرس المباشر ، ثم منح الدرجات عليها بدل الامتحان فيها.
(5)انگریزی
(۔۔۔۔پہلی سہ ماہی۔۔۔۔)
- Streamline Destination Book- A
- Composition: Application Writing (B A. Level)
(۔۔۔۔دوسری سہ ماہی۔۔۔۔)
- Guided English Book #3 (Unit 01 to 10)
- Composition: Application Writing (B A. Level)
- Letter Writing (B A. Level)
(۔۔۔۔تیسری سہ ماہی۔۔۔۔)
- Guided English Book #3 (Unit 11 to 20)
- Composition: Application Writing (B A. Level)
- Letter Writing (B A. Level)
(6) سالانہ مقالہ
سال دوم میں ہرطالب علم کے ذمہ ایک تحقیقی مقالہ لکھنا بھی لازم ہے۔ موضوع کا تعلق نصاب میں شامل کسی “مادہ” سے ہونا چاہیے۔ نگرانِ مقالہ شروع سا ل سے اس کی نگرانی اوررہنمائی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
یہ مقالہ سو(۱۰۰) نمبر کا ہوتا ہے۔مقالہ چیک کرکے اس کانتیجہ سالانہ امتحان کے نتائج میں شامل کردیاجاتاہے۔
حالیہ تبصرے