جدید داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت

اعلان داخلہ برائے تعلیمی سال 45-1444ھ

داخلے کے لیے آن لائن فارم پُر کرنے کی تاریخ :

بروز منگل 26 مارچ 2024ء مطابق15 رمضان المبارک 1445ھ
تا
بروز منگل 16 اپریل 2024ء مطابق 7 شوال المکرم 1445ھ

وضاحت:
1. پہلا مرحلہ آن لائن ہوگا یعنی آن لائن داخلہ کے لیے www.talimaatjduk.com وزٹ کریں۔
2. جدید طلبہ کے لئے داخلہ امتحان مرکز کورنگی ہی میں منعقد کیا جائے گا۔
3. ادارہ اپنے طور پر بھی کوائف کی پڑتال کرے گا کوائف کی صحت اور پڑتال کے بارے میں ادارے کی رائے حتمی ہوگی۔
4. شاخ نانک واڑہ میں مرحلہ دراسات دینیہ اوربعض مختلف درجات میں داخلے متوقع ہیں جوکہ غیر رہائشی و غیر امدادی ہوں گے۔

شعبہ دارالقرآن میں داخلہ کا طریقہ کار

بابت تعلیمی سال ۴۶-۱۴۴۵ھ  مطابق  24-2025 ء

(۱) دارالقرآن شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں داخلہ کے خواہشمند حضرات 7 تا 9  شعبان المعظم ۱۴۴۵ھ بمطابق  18 تا 20 فروری 2024 ء بروز بدھ، اتوار تا منگل کو ”فارم برائے اندراج“ دفتر دارالقرآن سے حاصل کرنے کے لئے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک تشریف لائیں۔

(۲) فارم برائے اندراج میں کوائف مکمل لکھ کرمندرجہ بالا تاریخوں میں ہی صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے اور بعد نمازِ ظہر 2:00 تا 4:00 بجے دفتردارالقرآن میں لازمی جمع کروادیں، اس کے بعد فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

(۳) داخلہ کے خواہشمند طلباء کا تعلیمی و ذہنی سطح سے متعلق جانچ کا عام معلوماتی جائزہ 13-14 شعبان المعظم1445ھ مطابق 24-25 فروری 2024ء بروزہفتہ تا اتوار کو صبح 9:00 بجے ہوگا۔

(۴) جائزہ میں کامیاب طلباء کی فہرست نوٹس بورڈ پر 18 شعبان المعظم 1445ھ مطابق 29 فروری 2024ء بروزجمعرات کو آویزاں کردی جائے گی۔نیز کامیاب ہونے والے طلباء کو بذریعہ واٹس ایپ پر بھی اطلاع دے دی جائے گی۔

(۵) جائزے میں کامیاب طلباء 20 تا 22 شعبان المعظم 1445ھ مطابق 2 تا 4 مارچ 2024ء بروز ہفتہ تا پیر تک دفتر دارالقرآن سے صبح 9:00 تا 12:00 بجے داخلہ فارم لازمی وصول فرمالیں، اس کے بعد داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا۔

(۶) بوقت داخلہ بچے کی عمر کی حد کم از کم مکمل 6 سال تا 9 سال ہونی چاہئے۔ نیز داخلہ صرف قاعدے اور ناظرے میں ہوگا۔

(۷) اندراج فارم کے ساتھ بچے کا (ب) فارم، حالیہ دو 2 عدد تصاویر اور سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں ورنہ فارم منسوخ ہوجائے گا۔

(۸) رجسٹریشن فارم یعنی”فارم برائے اندراج“ کی فیس مبلغ 100 روپے ہے جو ناقابل واپسی ہوگی ۔

ضروری شرائط برائے داخلہ غیر ملکی طلبہ

۱ ۔ جامعہ دار العلوم کراچی کے کسی بھی تعلیمی شعبہ میں داخلہ کیلئے دیگر شرائط کے علاوہ سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ طالب علم کے پاس پاکستان میں رہائش کی اجازت اور اسٹڈی ویزا موجود ہو۔

۲ ۔درجہ عربی سال اول میں داخلہ کیلئے میٹرک یا اسکے مساوی استعداد کا حامل ہونا ضروری ہے۔

۳ اقامتی داخلہ کے لئے کم از کم عمر ۱۴ سال ہونا ضروری ہے۔ (داخلہ کی منظوری کے بعد حسبِ خواہش دار الاقامہ میں رہائش دیجاتی ہے۔)

۴ البتہ احاطہ دار العلوم میں کرایہ کے مکان کا انتظام ادارہ کے ذمہ نہیں ہے۔اگر بسہولت میسر ہو تو کرایہ پر اسکی شرائط کے ساتھ حضرت رئیس الجامعہ مدظلہم کی خصوصی اجازت سے دیا جاسکے گا۔ جسکی کارروائی داخلہ ملنے کی صورت میں کیجاسکے گی۔

۵ اگر کسی کے پاس دوہری شہریت ہو تو اسکا داخلہ پاکستانی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہوسکے گا۔ ادارہ امور تعلیمات جامعہ دار العلوم کراچی

اعلان بابت جدید داخلہ کے خواہشمند طلبہ

٭     درجہ اولیٰ تا درجہ سادسہ میں جدید داخلہ کے لئے میٹرک کی شرط لازمی ہے۔ البتہ درجہ خامسہ و سادسہ میں داخلے کے خواہشمند ایسے طلبہ جنہوں نے سابقہ وفاقی امتحان میں اسی فیصد سے زائد نمبرات میں کامیابی حاصل کی ہو تو فوری داخلہ کیلئے میٹرک کی شرط میں تسامح کیا جاسکتا ہے البتہ اسکی دورہ حدیث کی سند میٹرک پاس ہونے پر موقوف رہے گی۔

٭    نیز واضح رہے کہ طلبہ جامعہ دار العلوم کراچی کو عصری مضامین کے امتحان دینے کی قبل از وقت اجازت حاصل کرنا ضروری ہے البتہ دورہ حدیث اور موقوف علیہ کے شرکاء کو ایسے کسی امتحان کی اجازت نہیں ہے۔

مزید معلومات کے لئے استقبالیہ کیمپ اور متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اعلان بابت جدید داخلے برائے العالمية

اعلان بابت جدید داخلے برائے العالمیة الاولی (درجہ سابعه) و العالمیة السنة الثانیة (درجه دورۂ حدیث)

امیدوار ان داخلہ کو حسب ذیل شرائط کی روشنی میں داخلہ فارم جاری کیا جائے گا۔

۱-      سابقہ داجہ میں حاصل کردہ نمبر اسی(۸۰ )فیصد سے کم نہ ہوں۔

۲-     امیدوار داخلہ مصدقہ کشف الدرجات کا حامل ہو۔

۳-     قومی شناختی کارڈ یا فارم  ب کا بھی حامل ہو۔

۴-     تحریری امتحان کے بعد باقاعدہ تقریری جائزے میں بھی کامیاب ہو۔

۵-     بیرون ملک سے آنے کی صورت میں طالب علم نے باقاعدہ تعلیمی ویزہ حاصل کیا ہو۔