بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
موجودہ صورتحال کے حوالہ سے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کا ایک اہم اجلاس آج بروز اتوار ۱۲؍ اپریل؍۲۰۲۰ء جامعہ دارالعلوم کراچی میں منعقد ہوا ۔اس اہم اجلاس میں ۱۰؍اپریل؍۲۰۲۰ءکوجامع مسجدحقانی فرنٹیرکالونی اوراس سےپہلے بروز جمعہ۳؍اپریل؍۲۰۲۰ء کوجامع مسجدغوثیہ لیاقت آبادمیں،نیز کچھ دیگرمساجدمیں بھی جوناخوشگوار واقعات پیش آئے، اس پرانتہائی رنج وغم،اورتشویش کا اظہار کیا گیا،مبینہ طورپرجامع مسجدحقانی میں خاتون پولیس افسرکاجوتوں سمیت مسجدمیں داخل ہوکرمسجدکی حرمت کوپامال کرنااورنمازیوں کےساتھ بدتہذیبی کامعاملہ کرناکسی طرح قابلِ قبول نہیں ہے۔
اوراگرکسی نےخاتون کےساتھ کوئی زیادتی کی ہےتواس کے بجائے امام وخطیب کےخلاف مقدمہ قائم کرنا،نہ صرف کھلی ناانصافی ہے بلکہ ان صریح یقین دہانیوں کےخلاف ہے جووزیرِاعلیٰ سندھ اورانتظامیہ کےمختلف ذمہ داروں نےباربارکرائی ہےکہ امام صاحب کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ لوگوں کو پابندی کی تلقین کریں، جو انہوں نے انجام دی، اس کے باوجود لوگ اندر آئیں تو اُنہیں زبردستی باہر نکالنا امام یا انتظامیہ کا کام نہیں، یہ حکومت کے اہلکاروں کا کام ہےکہ وہ مسجد کے باہر لوگوں سے حکمت اور نرمی کے ساتھ پابندی کرائیں۔
لہذا اجلاس نےپُرزورمطالبہ کیاکہ :
1. امام صاحب اورمسجد کی انتظامیہ کےخلاف’’ ایف آئی آر‘‘ فوراً ختم کی جائے،
2. اورخاتون ایس ایچ او جنہوں نے مبینہ طورپرمسجدکی حرمت پامال کی ہے،انہیں معطل کیاجائے،اورواقعہ کی پوری تحقیق کی جائے
3. ،4. اور۲۷ ؍مارچ؍۲۰۲۰ء کوجوایف آئی آردرج کی گئیں، ان کےبارےمیں وزیرِاعلیٰ سندھ اورآئی جی نےجویقین دہانی کرائی تھی، آج دوہفتوں سےزائدگزرنےکےبعدبھی وہ ابھی تک ختم نہیں کی گئیں، ان کوبھی وعدہ کےمطابق فوراً واپس لیاجائے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں اس بات پربھی غورکیاگیاکہ مساجد میں نمازیوں کی تعدادپانچ افرادتک محدود کرنےکی پالیسی قابلِ عمل ثابت نہیں ہورہی،اوراس سےملک بھرمیں مسائل پیداہورہےہیں،اس لیےاب مساجدکو تعدادکی پابندی کےبغیرکھولنےاوردوسری احتیاطی تدابیرمثلاً صفوں میں فاصلےکی مقداروغیرہ پرغورکرنےاورآئندہ کا لائحہ عمل طےکرنےکیلئےتنظیماتِ مدارسِ دینیہ اوردوسری دینی جماعتوں کاایک نمائندہ اجتماع بروز منگل ۱۴؍اپریل؍۲۰۲۰ءکوجامعہ دارالعلوم کراچی میں منعقدکیاجائےگا، جس میں وباکی مجموعی صورتحال،اوردینی اعتبارسےعوام کی رہنمائی پربھی غورکیاجائےگا۔
اجلاس کےتمام شرکاء نے ملک بھرکےمیڈیکل اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیاکہ جس قربانی اورتندہی کےساتھ وہ اپنےفرائض انجام دےرہےہیں وہ پوری قوم کی طرف سے شکریہ کےمستحق ہیں۔اجلاس کےشرکاء نےعوام سےاپیل کی ہےکہ وہ ان کی اورپوری قوم کی سلامتی کی دعاء کریں ۔اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وبا کے پھیلاؤ کے سلسلے میں کسی ایک طبقے مثلاً تبلیغی جماعت کو نشانۂ ملامت بنانا کسی طرح درست نہیں ،قومی آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کر اس آزمائش سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اس اجلاس میں درج ذیل حضرات نے شرکت فرمائی:
• مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب زید مجدہم رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی
• شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب زید مجدہم نائب رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب مہتمم جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی
• حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمٰن صاحب زید مجدہم جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولاناقاری محمد عثمان صاحب مہتمم جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کراچی
• حضرت مولانا امداد اللہ صاحب ناظم ِتعلیمات جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
• حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف صاحب زید مجدہم جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر سعید اسکندر صاحب جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
• حضرت مولاناڈاکٹرمفتی محمد زبیرعثمانی صاحب جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولانا ناصر خالد سومرو صاحب جامعہ اشاعت القرآ ن لاڑکانہ
• حضرت مولانا مفتی راحت علی ہاشمی صاحب زید مجدہم جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولانا مفتی عبدالحمید ربانی صاحب صدرجامعہ دارالہدیٰ کراچی
• حضرت مولانا محمدیونس لغاری صاحب رئیس دارالافتاء جامعہ اشرف المدارس کراچی
• حضرت مولانا ڈاکٹر قاسم عبداللہ صاحب صدرجامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی کراچی
• حضرت مولانا مفتی اعجاز مصطفی صاحب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی
• حضرت مولاناڈاکٹرمفتی محمد عمران عثمانی صاحب جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولاناعبیداللہ ہزاروی صاحب ناظم تعلیمات جامعہ دارالقرآن لانڈھی کراچی
• حضرت مولانا شفیق الرحمن کشمیری صاحب مہتمم جامعہ صدیقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی
• حضرت مولانا مصباح العالم صاحب خطیب جامع مسجداللہ والی بنارس علی گڑھ کراچی
• حضرت مولانا مفتی محمد صاحب رئیس دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
• حضرت مولاناڈاکٹرعبدالستارصاحب رئیس جامعہ بیت السلام کراچی
• حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب مہتمم امام وخطیب جامع مسجدحقانیہ فرنٹیرکالونی نمبر۳ سائٹ ٹاؤن کراچی
• حضرت مولانا مفتی عبد المنان صاحب جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولانامحمدطیب صاحب رئیس جامعہ دارالقرآن ،لانڈھی کراچی نمبر۲۲ مسلم آبادکالونی
• حضرت مولانا مفتی محمد نعمان نعیم صاحب جامعہ بنوریہ سائٹ ایریا کراچی
• حضرت مولاناڈاکٹرمفتی محمد حسان عثمانی صاحب جامعہ دارالعلوم کراچی
• حضرت مولاناقاری اللہ داد صاحب مہتمم جامعہ اسلامیہ فاروقِ اعظم محمودآباد نمبر۶
• حضرت مولاناڈاکٹرقاسم محمودصاحب صدر جامعہ عثمانیہ مخزن العلوم بنارس کراچی
• حضرت مولانا سیدحسین احمدصاحب نائب ناظم تعلیمات جامعہ اشرف المدارس کراچی