شعبہ دارالقرآن میں داخلہ کا طریقہ کار
- بابت تعلیمی سال ۴۵-۱۴۴۴ھ مطابق 24-2023 ء
- دارالقرآن شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں داخلہ کے خواہشمند حضرات ۱۵-۱۶ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 8-9 مارچ 2023 ء بروز بدھ، جمعرات کو ”فارم برائے اندراج“ دفتر دارالقرآن سے حاصل کرنے کے لئے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک تشریف لائیں۔
- فارم برائے اندراج میں کوائف مکمل لکھ کر ۱۸-۱۹ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 11-12 مارچ 2023ء بروز ہفتہ، اتوار صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک دفتردارالقرآن میں لازمی جمع کروادیں، اس کے بعد فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔
- داخلہ کے خواہشمند طلباء کا تعلیمی و ذہنی سطح سے متعلق جانچ کا عام معلوماتی جائزہ ۲۰-۲۱ شعبان المعظم۱۴۴۴ھ بمطابق 13-14 مارچ 2023ء بروزپیر، منگل کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہوگا۔
- جائزہ میں کامیاب طلباء کی فہرست نوٹس بورڈ پر ۲۳ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 16 مارچ 2023ء بروزجمعرات کو آویزاں کردی جائے گی۔
- جائزے میں کامیاب طلباء ۲۵ – ۲۶ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 17-18 مارچ 2023ء تک دفتر دارالقرآن سے صبح 09:00 تا 12:00 بجے اور دوپہر 02:00 تا شام 04:00 بجے داخلہ فارم لازمی وصول فرمالیں، اس کے بعد داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا۔
- بوقت داخلہ بچے کی عمر کی حد کم از کم مکمل 6 سال اور زیادہ سے زیادہ 9 سال ہونی چاہئے۔
- اندراج فارم کے ساتھ بچے کا (ب) فارم، حالیہ دو 2 عدد تصاویر اور سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں ورنہ فارم منسوخ ہوجائے گا۔
- داخلہ صرف قاعدے اور ناظرے میں ہوگا۔
درس نظامی میں داخلہ کا طریقہ کار
بابت تعلیمی سال ۴۵-۱۴۴۴ھ مطابق 24-2023 ء
تاریخ آغاز داخلہ
شعبہ درس نظامی کے لئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ان شاء اللہ تعالیٰ بروزپیر۷؍شوال ۱۴۴۴ھ (۲۶؍اپریل ۲۰۲۳ء) سے شروع ہوگا۔حسب معمول دارالعلوم کی مسجد کے قریب قائم کردہ استقبالیہ کیمپ سے اجراء فارم ان شاء اللہ تعالیٰ مذکورہ تاریخ سے کردیا جائے گا، اسی استقبالیہ کیمپ سے داخلہ سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہر ہر درجہ میں جدید داخلہ گنجائش کے مطابق کیا جائے گا۔اس سال جدید داخلوں کی تعداد محدود ہے ۔ جس کی تفصیل استقبالیہ کیمپ سے مل جائے گی۔ جدید طلبہ مقررہ تاریخ داخلہ سے پہلے آنے کی زحمت نہ کریں۔
شرائط
ہر جدیدامیدوار کا پہلے تحریری امتحان لیا جائے گا، اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا تقریری جائزہ ہوگا۔ دونوں جائزوںمیں کامیابی داخلے کیلئے ضروری ہوگی۔ مختلف درجات کے تحریری امتحانات ۱۰؍شوال سے ۱۲؍شوال کی مختلف تاریخوں میں ہوں گے جس کی تفصیلی اطلاع استقبالیہ کیمپ سے مل جائے گی۔
- ان جدید طلبہ کو تحریری امتحانِ داخلہ میں شرکت کا اہل سمجھا جائے گا جن کے سابقہ اکثر وفاقی سالوں کے نتائج ممتاز یا ۷۰ فیصد ہوں۔
- داخلہ کے تمام خواہشمند طلبہ اپنی سابقہ اصل تعلیمی اسناد اور کشف الدرجات ساتھ لائیں۔
- دورۂ حدیث شریف میں داخلہ کیلئے دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط ہے کہ طالب علم وفاق المدارس کا دورۂ حدیث شریف کا سالانہ امتحان دینے کا اہل ہو یعنی سابقہ وفاقی درجات کا امتحان دے کر کامیاب ہوچکا ہو۔
- اسباق ان شاء اللہ تعالیٰ بروزِ بدھ ۱۶؍ شوال ۱۴۴۴ھ (۱۰ مئی ۲۰۲۳ء) سے شروع ہونا متوقع ہیں۔
- دارالقرآن میں قاعدہ وناظرہ میں جدید داخلوں کی رجسٹریشن ۱۷؍رمضان المبارک ۱۴۴۳ھ سے ۱۹؍ رمضان المبارک بروز منگل ، بدھ ، جمعرات تک کی جائے گی اور داخلہ حسب گنجائش ہوگا۔
- دارالقرآن میں داخلہ لینے والے کسی بھی طالب علم کو اقامتی داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
- ۱۴؍سال سے کم عمر رکھنے والے جدید طالب علم کو اقامتی داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
- جامعہ کے طلبہ کے لئے تصویری موبائل فون کا استعمال بالکلیہ ممنوع ہے ،نہ درسگاہ میں اس کی اجازت ہے اور نہ ہی دارالاقامہ میں،البتہ سادہ موبائل بغیر میموری کارڈ کے ، غیر تعلیمی اوقات میں بوقت ضرورت استعمال کرنے کی اجازت ہے ، لیکن درسگاہوں میں سادہ موبائل لانابھی ممنوع ہے ۔اسی طرح دیگر ایسی چیزیں جو طلبہ کے علمی مشاغل میں مخل ہوتی ہیں مثلاً ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر، وغیرہ ان پربھی دارالطلبہ کی حدود میں پابندی عائد ہے۔ اس لئے آنے والے طلبہ یہ چیزیں ساتھ نہ لائیں۔
- دورانِ تعلیم عصری مضامین کے امتحان کے لیے خصوصی اجازت ضروری ہے ۔
- کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہ دینے کی وجوہ کا اظہار دارالعلوم کے ذمہ نہیں۔
وضاحت نمبر۱
ان شاء اللہ تعالیٰ دارالعلوم گلشن اقبال کی درس نظامی شاخ کیلئے بھی جدید داخلہ مذکورہ بالاتاریخ سے شروع ہوگا۔
وضاحت نمبر ۲
پاکستانی شہریت نہ رکھنے والے شائقین داخلہ کے لئے پاکستانی تعلیمی ویزا (Study Visa)ہونا ضروری ہے ، اس کے بغیر داخلہ کے لئے رجوع نہ فرمائیں ۔
وضاحت نمبر ۳
داخلہ کے لئے جدید طلبہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے داخلہ کی شرائط کے مطابق اپنی درخواستیں اپنے سابقہ نتائج کی کاپی کے ساتھ ڈاک یا ای میل کے ذریعہ ۲۵؍رمضان تک بھجواسکتے ہیں۔
ضروری اطلاع
وبائی صورتحال کے پیش نظر داخلہ کارروائی سے متعلق مندرجہ بالا امور میں کوئی تحدید یا ترمیم کرنی پڑی تو اس کا بھی اعلان کردیا جائے گا ۔ بیرون کراچی کے طلبہ تازہ ترین صورتحال معلوم کئے بغیر سفر نہ فرمائیں۔
وضاحت
ان شاء اللہ تعالیٰ دارالعلوم گلشن اقبال کی درس نظامی شاخ کیلئے بھی جدید داخلہ مذکورہ بالاتاریخ سے شروع ہوگا۔
ضروری شرائط برائے داخلہ غیر ملکی طلبہ
- جامعہ دار العلوم کراچی کے کسی بھی تعلیمی شعبہ میں داخلہ کیلئے دیگر شرائط کے علاوہ سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ طالب علم کے پاس پاکستان میں رہائش کی اجازت اور اسٹڈی ویزا موجود ہو۔
- درجہ عربی سال اول میں داخلہ کیلئے میٹرک یا اسکے مساوی استعداد کا حامل ہونا ضروری ہے۔
- اقامتی داخلہ کے لئے کم از کم عمر ۱۴ سال ہونا ضروری ہے۔ (داخلہ کی منظوری کے بعد حسبِ خواہش دار الاقامہ میں رہائش دیجاتی ہے۔)
- البتہ احاطہ دار العلوم میں کرایہ کے مکان کا انتظام ادارہ کے ذمہ نہیں ہے۔اگر بسہولت میسر ہو تو کرایہ پر اسکی شرائط کے ساتھ حضرت رئیس الجامعہ مدظلہم کی خصوصی اجازت سے دیا جاسکے گا۔ جسکی کارروائی داخلہ ملنے کی صورت میں کیجاسکے گی۔
- اگر کسی کے پاس دوہری شہریت ہو تو اسکا داخلہ پاکستانی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہوسکے گا۔ ادارہ امور تعلیمات جامعہ دار العلوم کراچی
اعلان بابت جدید داخلے برائے العالمية
اعلان بابت جدید داخلے برائے العالمیة الاولی (درجہ سابعه) و العالمیة السنة الثانیة (درجه دورۂ حدیث)
امیدوار ان داخلہ کو حسب ذیل شرائط کی روشنی میں داخلہ فارم جاری کیا جائے گا۔
- سابقہ داجہ میں حاصل کردہ نمبر اسی(۸۰ )فیصد سے کم نہ ہوں۔
- امیدوار داخلہ مصدقہ کشف الدرجات کا حامل ہو۔
- قومی شناختی کارڈ یا فارم ب کا بھی حامل ہو۔
- تحریری امتحان کے بعد باقاعدہ تقریری جائزے میں بھی کامیاب ہو۔
- بیرون ملک سے آنے کی صورت میں طالب علم نے باقاعدہ تعلیمی ویزہ حاصل کیا ہو۔