بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ماہنامہ البلاغ

16۔ ماہنامہ البلاغ اردو

  البلاغ جامعہ دارالعلوم کراچی کے شعبہ نشر واشاعت کی طرف سے اردو زبان میں علمی ، ادبی، تحقیقی اور تاریخی مضامین پر مشتمل یہ ماہنامہ رسالہ گذشتہ ساٹھ سالوں سے مسلسل شائع ہورہا ہے ، یہ رسالہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی مقبول ہے ۔ مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نور اللہ مرقدہ کی آٹھ جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تفسیر ـ’’معارف القرآن‘‘قسط وار شکل میں البلاغ میں شائع ہوتی رہی ہے ۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم کا مقبول عام ’’آسان ترجمہ قرآن ‘‘ کا کافی حصہ سلسلہ وار شائع ہوتا رہا اور اب حضرت والا کی ہدایت پر ’’آسان تفسیر قرآن‘‘ کی سلسلہ وار اشاعت شروع ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کی سوانح حیات ’’یادیں‘‘ کی بھی اٹھاون اقساط شائع ہوچکی ہیں۔

نیز اس رسالہ کے مفتی اعظم رحمۃ اللہ علیہ نمبر اور حضرت عارفی رحمۃ اللہ علیہ نمبر اور مولانا سحبان محمود رحمۃ اللہ علیہ نمبر اور مولانا عاشق الٰہی رحمۃ اللہ علیہ نمبر نے بطور خاص علمی دنیا سے خراج تحسین حاصل کرچکے ہیں ۔

17۔ البلاغ انٹرنیشنل (انگریزی)

پچھلے دوسو سالہ برطانوی استعمار کی وجہ سے دنیا کے بڑے حصے پر انگریزی تہذیب و تمدن کی چھاپ ہے اور انگریزی زبان مسلم وغیر مسلم ممالک میں نہ صرف بولی جاتی ہے، بلکہ ہماری شامتِ اعمال کے نتیجے میں اب تک پاکستان میں بھی اس کو تقریباً سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بھی اس دور کا المیہ ہے کہ مختلف ممالک کے مسلمانوں کے درمیان رابطہ کا ذریعہ اب عربی کے بجائے انگریزی زبان بن گئی ہے۔ نوتعلیم یافتہ طبقہ ہر طرح کی معلومات کے حصول کے لئے بھی اسی زبان کے ادب اور مطبوعات کی طرف رجوع کرتاہے۔ انگریزی ادب میں اسلام سے متعلق زیادہ تر مواد مغربی مستشرقین کا تیار کردہ ہے، جس میں اسلام کی حقیقی معلومات فراہم کرنے کے بجائے دینِ حنیف کو مکروہ شکل میں پیش کیا گیاہے۔

اس صورت حال کی اصلاح کے لئے مختلف افراد اور اداروں کی طرف سے بحمداللہ مثبت کام ہورہاہے اور جگہ جگہ دینِ حنیف کی حقیقی تعلیمات کو اُجاگر کرنے لئے اب انگریزی زبان میں بھی معتدبہ معلومات دستیاب ہونے لگی ہیں۔

حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی زیرنگرانی اور براہِ راست سرپرستی میں انگریزی زبان پڑھنے سمجھنے والوں کے لئے دینی ضروری معلومات پر مشتمل البلاغ انگریزی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، اس کے مفید سلسلوں میں ،معارف القرآن انگریزی (سلسلہ وار تفسیر)، ورلڈود اِن ،تزکیہ نفس سے متعلق مضامین،تاریخی مضامین، حضرت مولانا مفتی محمدتقی عثمانی صاحب کی ’’یادیں‘‘ کا انگریزی ترجمہ ،سفرنامے ، تحقیقی مضامین ، بہتر خاندانی زندگی کے حوالے سے مضامین ۔ نیز بچوں کے لئے سبق آموز قصے شامل ہیں۔

یہ شمارہ انگریزی زبان پڑھنے سمجھنے والوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

18۔ سہ ماہی البلاغ عربی

مدارس عربیہ اور علوم عربیہ کی ضرورت کے پیش نظر سہ ماہی البلاغ عربی بھی جدید انداز میں متعارف کرایا جاچکا ہے ،یہ رسالہ حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم کی زیر نگرانی شائع ہونے والا ایک علمی ، تحقیقی اور ادبی مجلہ ہے، جو علمائے برصغیر خصوصاً اکابر دیوبند اور مشائخ جامعہ دارالعلوم کراچی کے گراں قدر علمی ورثے کو عربی زبان میں پیش کرنے کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ یہ مجلہ جدید علمی موضوعات کے علاوہ، عربی زبان و ادب کے شستہ ذوق کی آبیاری اور اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ عالمی کانفرنسز میں پیش کیے گئے مشائخِ جامعہ کے علمی و فکری مقالات ومحاضرات بھی البلاغ عربی کی زینت بنتے ہیں۔ مجلہ کی طرف سے اب تک حضرت صدر جامعہ رحمہ اللہ تعالی کی یاد میں’’مفتی اعظم نمبر‘‘ اور’’فلسطین غزہ نمبر‘‘ جیسے خصوصی شمارے شائع کیے جا چکے ہیں، جبکہ’’معارف القرآن‘‘ کا سلسلہ وار عربی ترجمہ بھی جاری ہے۔ کئی علمی رسائل کی تعریب مکمل ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے، مجلہ اندرون ملک کے علاوہ، بیرون ملک قارئین میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔

ماہنامہ البلاغ اردو، ماہنامہ البلاغ انگلش، سہ ماہی البلاغ عربی اپنے نام جاری کرانے کے لئے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کیا جاسکتا ہے:

فون نمبر 00922135123222

واٹس ایپ نمبر 00923182735670

ای میل ایڈریس monthlyalbalagh@gmail.com

خط و کتابت :ماہنامہ البلاغ ، جامعہ دارالعلوم کراچی، انڈسٹریل ایریا کورنگی کراچی،پوسٹ کوڈ نمبر: 75180

۱۵۔ مکتبہ جامعہ دارالعلوم کراچی

مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ ، دین کی ہمہ جہتی خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب قدس سرہ کے خلیفہ مجاز بھی تھے۔ حضرت حکیم الامت قدس سرہ کی وفات کے بعد۱۳۶۳ھ میں حضرت مفتی اعظم قدس سرہ نے چند مخلص احباب کی معیت سے دیوبند میں ’’اشرف العلوم‘‘ کے نام سے ایک کتب خانہ قائم کیا، تاکہ حضرت حکیم الامت قدس سرہ کی تصانیف وہاں سے شائع ہو سکیں۔ الحمد للہ یہ سلسلہ وہاں چار سال تک قائم رہا اور حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی چھوٹی بڑی تصانیف کی خاصی تعداد وہاں سے شائع ہوئی۔

پاکستان بننے کے بعد حضرت مفتی اعظم قدس سرہ ، کتب خانہ ’’اشرف العلوم‘‘ کو دیوبند ہی میں چھوڑ کر ۲۰؍ جمادی الاولی ۱۳۶۷ھ بمطابق یکم مئی ۱۹۴۸ء کو پاکستان تشریف لے آئے ، کتب خانہ ’’اشرف العلوم‘‘ کے اکثر حصہ کو دو سال کی طویل مشقت کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ، حضرت مفتی اعظم  رحمۃ اللہ علیہ  اس کتب خانہ کی براہ راست نگرانی فرماتے رہے۔

۱۳۸۵ھ بمطابق ۱۹۶۴ء کو مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ نے صدقہ جاریہ کے طور پر کتب خانہ ’’اشرف العلوم‘‘ کو جامعہ دارالعلوم کراچی کے شعبہ نشر و اشاعت کے لیے وقف فرما دیا۔ حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کتب خانہ’’اشرف العلوم‘‘ کے کلی مختار تھے ، تاہم احتیاطاً دوسرے موجود شرکاء سے بھی اجازت حاصل کی۔ آپ نے کتب خانہ’’اشرف العلوم‘‘ کا نام بدل کر ’’مکتبہ دارالعلوم کراچی‘‘ رکھا اور اپنے قلم سے وقف نامہ تحریر فرمایا ، جس میں وقف کی مکمل شرائط کے ساتھ ساتھ اس  کتب خانے کے پس منظر اور آئندہ کے لیے مقاصد کو بھی واضح فرما دیا۔

حضرت مفتی اعظم قدس سرہ وقف نامہ کی شرائط (2 ،4  ) میں تحریر فرماتے ہیں

2 – اس مکتبہ کی موجودہ کتابیں اور جو آئندہ طبع ہوں ، ان کا مقصد شعائر دین کا احیاء اور قرآن و سنت کے خلاف مغالطوں کا ازالہ اور مسلمانوں کو صحیح اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے۔

4 ۔ ایسی کتابوں کی اشاعت کو ضروری سمجھا جائے ، جن کی اشاعت بتقاضائے وقت مسلمانوں کے لیے ضروری ہو۔‘‘

۱۳۹۰ھ /۱۳۹۱ھ بمطابق 1971ء میں حضرت مفتی اعظم قدس سرہ نے چند مزید کتب مکتبہ دارالعلوم کراچی کے لیے عطیہ فرمائیں اور تتمہ وقف نامہ تحریر فرمایا۔

یوں الحمد للہ مکتبہ دارالعلوم کراچی کو حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کی برکت سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم ہوئی۔

1976ء میں مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ انتقال فرما گئے۔ آپ کے انتقال کے بعد سے تاحال ، حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم ،مکتبہ دارالعلوم کراچی کی براہ راست نگرانی فرما رہے ہیں۔ اللہ رب العزت آپ کا سایہ تادیر عافیت کے ساتھ سلامت رکھے آمین۔

الحمد للہ ان کئی دہائیوں میں سینکڑوں کتب مکتبہ دارالعلوم کراچی سے شائع ہو چکی ہیں جن میں سے بعض کتب کئی کئی جلدوں پر مشتمل ہیں۔ (تفصیل مکتبہ دارالعلوم کی فہرست میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے)

مکتبہ دارالعلوم سے کتاب حاصل کرنے کے لیے ان ذرائع سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

فون نمبر۔ 00922135042280

واٹس ایپ نمبر  00923196588892

ای میل ایڈریس mdukhi@gmail.com

خط و کتابت :مکتبہ دارالعلوم انڈسٹریل ایریا کورنگی کراچی،پوسٹ کوڈ نمبر: 75180

 

ماہنامہ البلاغ کراچی(اردو اور انگلش) منگوانے کا طریقہ

فی شمارہ ۔ /۸۰ روپے

سالانہ زرِتعاون ۸۵۰ روپے

ذریعہ رجسٹری ۱۰۰۰ روپے

سالانہ زر تعاون بیرون ممالک

امریکہ ، آسٹریلیا،افریقہ اور یورپی ممالک= ۵۰ ڈالر

سعودی عرب،انڈیا اورمتحدہ عرب امارات= ۴۰ ڈالر

یران،بنگلہ دیش = ۴۰ ڈالر

بینک اکا ونٹ کی تفصیل

اکاؤنٹ بنام : البلاغ اردو

SWIFT Code : MEZANPKKAXXX

IBAN : PK04MEZN0099280100569829

برایچ کوڈ : 9928

اکاؤنٹ نمبر : 0100569829

میزان بینک لمیٹڈ

کورنگی دارالعلوم برانچ کراچی

monthlyalbalagh@gmail.comای میل ایڈریس

ماہنامہ ’’البلاغ‘‘

جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریاکراچی ۷۵۱۸۰

خط و کتابت کا پتہ
+92-21-35123434 / 021-35123222فون نمبر
+923182735670واٹس ایپ نمبر
آفس اوقات :صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک

 

SUBSCRIPTION

PAKISTANOTHER COUNTRIES
One Magazine Price: PKR 80Annual Magazine Price with Registry: PKR 1,000
Annual Magazine Price: PKR 850Saudi Arabia, India, U.A.E : $40
Annual Magazine Price with Registry: PKR 1,000Iran and Bangladesh : $40
Account DetailsSWIFT Code: MEZANPKKAXXX
IBAN:PK04MEZN0099280100569829
Branch Code: 9928
Account No: 0100569829
Bank: Meezan Bank
Branch: Korangi Industrial Area Karachi.
Account Title: Albalagh Urdu
Airmail PostTitle: Al-Balagh Jamia Darululoom Karachi
Korangi Industrial Area Karachi
Post Code: 75180
Emailmonthlyalbalagh@gmail.com
Phone No021-35123434 / 021-35123222
Office Timing : 9:00 am To 5:00 pm (Friday Off)
Al-Balagh Arabic