جدید داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت

اعلان داخلہ برائے تعلیمی سال 45-1444ھ

داخلے کے لیے آن لائن فارم پُر کرنے کی تاریخ :

بروز ہفتہ 8 اپریل 2023ء مطابق17 رمضان المبارک 1444ھ
تا
بروز جمعہ 28 اپریل 2023ء مطابق 7 شوال المکرم 1444ھ

وضاحت:
1. پہلا مرحلہ آن لائن ہوگا یعنی آن لائن داخلہ کے لیے www.talimaatjduk.com وزٹ کریں۔
2. جدید طلبہ کے لئے داخلہ امتحان مرکز کورنگی ہی میں منعقد کیا جائے گا۔
3. ادارہ اپنے طور پر بھی کوائف کی پڑتال کرے گا کوائف کی صحت اور پڑتال کے بارے میں ادارے کی رائے حتمی ہوگی۔
4. شاخ نانک واڑہ میں مرحلہ دراسات دینیہ اوربعض مختلف درجات میں داخلے متوقع ہیں جوکہ غیر رہائشی و غیر امدادی ہوں گے۔

شعبہ دارالقرآن میں داخلہ کا طریقہ کار

بابت تعلیمی سال ۴۵-۱۴۴۴ھ  مطابق  24-2023 ء

(۱) دارالقرآن شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں داخلہ کے خواہشمند حضرات ۱۵-۱۶ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 8-9 مارچ 2023 ء بروز بدھ، جمعرات کو ”فارم برائے اندراج“ دفتر دارالقرآن سے حاصل کرنے کے لئے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک تشریف لائیں۔

(۲) فارم برائے اندراج میں کوائف مکمل لکھ کر ۱۸-۱۹ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 11-12 مارچ 2023ء بروز ہفتہ، اتوار صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک دفتردارالقرآن میں لازمی جمع کروادیں، اس کے بعد فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

(۳) داخلہ کے خواہشمند طلباء کا تعلیمی و ذہنی سطح سے متعلق جانچ کا عام معلوماتی جائزہ ۲۰-۲۱ شعبان المعظم۱۴۴۴ھ بمطابق 13-14 مارچ 2023ء بروزپیر، منگل کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہوگا۔

(۴) جائزہ میں کامیاب طلباء کی فہرست نوٹس بورڈ پر ۲۳ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 16 مارچ 2023ء بروزجمعرات کو آویزاں کردی جائے گی۔

(۵) جائزے میں کامیاب طلباء ۲۵ – ۲۶ شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ بمطابق 17-18 مارچ 2023ء تک دفتر دارالقرآن سے صبح 09:00 تا 12:00 بجے اور دوپہر 02:00 تا شام 04:00 بجے داخلہ فارم لازمی وصول فرمالیں، اس کے بعد داخلہ فارم نہیں دیا جائے گا۔

(۶) بوقت داخلہ بچے کی عمر کی حد کم از کم مکمل 6 سال اور زیادہ سے زیادہ 9 سال ہونی چاہئے۔

(۷) اندراج فارم کے ساتھ بچے کا (ب) فارم، حالیہ دو 2 عدد تصاویر اور سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں ورنہ فارم منسوخ ہوجائے گا۔

(۸) داخلہ صرف قاعدے اور ناظرے میں ہوگا۔

ضروری شرائط برائے داخلہ غیر ملکی طلبہ

۱ ۔ جامعہ دار العلوم کراچی کے کسی بھی تعلیمی شعبہ میں داخلہ کیلئے دیگر شرائط کے علاوہ سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ طالب علم کے پاس پاکستان میں رہائش کی اجازت اور اسٹڈی ویزا موجود ہو۔

۲ ۔درجہ عربی سال اول میں داخلہ کیلئے میٹرک یا اسکے مساوی استعداد کا حامل ہونا ضروری ہے۔

۳ اقامتی داخلہ کے لئے کم از کم عمر ۱۴ سال ہونا ضروری ہے۔ (داخلہ کی منظوری کے بعد حسبِ خواہش دار الاقامہ میں رہائش دیجاتی ہے۔)

۴ البتہ احاطہ دار العلوم میں کرایہ کے مکان کا انتظام ادارہ کے ذمہ نہیں ہے۔اگر بسہولت میسر ہو تو کرایہ پر اسکی شرائط کے ساتھ حضرت رئیس الجامعہ مدظلہم کی خصوصی اجازت سے دیا جاسکے گا۔ جسکی کارروائی داخلہ ملنے کی صورت میں کیجاسکے گی۔

۵ اگر کسی کے پاس دوہری شہریت ہو تو اسکا داخلہ پاکستانی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہوسکے گا۔ ادارہ امور تعلیمات جامعہ دار العلوم کراچی

اعلان بابت جدید داخلہ کے خواہشمند طلبہ

٭     درجہ اولیٰ تا درجہ سادسہ میں جدید داخلہ کے لئے میٹرک کی شرط لازمی ہے۔ البتہ درجہ خامسہ و سادسہ میں داخلے کے خواہشمند ایسے طلبہ جنہوں نے سابقہ وفاقی امتحان میں اسی فیصد سے زائد نمبرات میں کامیابی حاصل کی ہو تو فوری داخلہ کیلئے میٹرک کی شرط میں تسامح کیا جاسکتا ہے البتہ اسکی دورہ حدیث کی سند میٹرک پاس ہونے پر موقوف رہے گی۔

٭    نیز واضح رہے کہ طلبہ جامعہ دار العلوم کراچی کو عصری مضامین کے امتحان دینے کی قبل از وقت اجازت حاصل کرنا ضروری ہے البتہ دورہ حدیث اور موقوف علیہ کے شرکاء کو ایسے کسی امتحان کی اجازت نہیں ہے۔

مزید معلومات کے لئے استقبالیہ کیمپ اور متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اعلان بابت جدید داخلے برائے العالمية

اعلان بابت جدید داخلے برائے العالمیة الاولی (درجہ سابعه) و العالمیة السنة الثانیة (درجه دورۂ حدیث)

امیدوار ان داخلہ کو حسب ذیل شرائط کی روشنی میں داخلہ فارم جاری کیا جائے گا۔

۱-      سابقہ داجہ میں حاصل کردہ نمبر اسی(۸۰ )فیصد سے کم نہ ہوں۔

۲-     امیدوار داخلہ مصدقہ کشف الدرجات کا حامل ہو۔

۳-     قومی شناختی کارڈ یا فارم  ب کا بھی حامل ہو۔

۴-     تحریری امتحان کے بعد باقاعدہ تقریری جائزے میں بھی کامیاب ہو۔

۵-     بیرون ملک سے آنے کی صورت میں طالب علم نے باقاعدہ تعلیمی ویزہ حاصل کیا ہو۔