>
جامعہ دارالعلوم کراچی کا ترجمان ماہنامہ البلاغ اردو
جامعہ دارالعلوم کراچی کے شعبہ دارالتصنیف کی طرف سے اردو زبان میں علمی، ادبی، تحقیقی اور تاریخی مضامین پر مشتمل یہ ماہانہ رسالہ شائع کیاجاتاہے

(1438 محرم الحرام )جامعہ دارالعلوم کراچی کے شب وروز

مولانا محمد راحت علی ہاشمی
جامعہ دارالعلوم کراچی کے شب وروز
تعلیمی سرگرمیاں
جا معہ دا را لعلو م کرا چی کے تعلیمی شعبوں میںحسبِ ہدایت حضرت رئیس الجامعہ مدظلہم بروز ہفتہ اتوار۷؍ ذی الحجہ ۱۴۳۷؁ ھ سے ۱۵؍ ذی الحجہ ۱۴۳۷؁ ھ تک عید الاضحٰی کی تعطیلات رہیں اور بروزپیر ۱۶؍ ذی الحجہ ۱۴۳۷؁ ھ سے تعلیمی سلسلہ دوبارہ جاری ہوگیا۔
عید الاضحی کی ان تعطیلات میں بعض اساتذۂ کرام اور طلبہ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے کچھ طلبہ واساتذہ تبلیغی عمل میں شریک ہوئے جبکہ بعض طلبہ اور اساتذہ نے چرم قربانی اور حصص قربانی کے عمل میں شرکت کی سعادت حاصل کی، اللہ تعالیٰ تمام حضرات کی سرگرمیوں کو قبول فرمائیں۔آمین۔
سفرِ حج کی سعادت
بفضلہ تعالیٰ اس سال بھی دارالعلوم کے کئی حضرات کو حرمین کی حاضری اور اداء حج کی سعادت نصیب ہوئی مجلس منتظمہ کے رکن اور خازن جامعہ جناب شیخ عبدالمالک صاحب اور ان کے صاحبزادے مولانا طلحہ عبدالمالک صاحب ، حضرت مولانا مفتی عبدالمنان صاحب ، مولانا محمد یحیی عاصم صاحب ، مولانا حسان کلیم صاحب اور ان کے برادر احسن کلیم صاحب ،مولانا عبدالباسط غنی صاحب ، مولانا طلحہ اقبال صاحب ،مولانا احسن محمود صاحب ،شعبہ حفظ نانک واڑہ کے استاد قاری محمد زکریا صاحب، قاری اسحاق صاحب، مولانا ساجد صاحب ،جناب منظور خادم ،سابق خادم دفتر اہتمام ، حج کی سعادت سے بہرہ مند ہوکر واپس تشریف لاچکے ہیں جبکہ بعض حضرات کی واپسی ابھی نہیں ہوئی ہے ۔
اللہ تعالیٰ ان تمام حجاج کرام کے اس سفر کے ہرہر قدم کو اور ان کی ہر ہر دعا کو قبولیت سے سرفراز فرمائیں اور حرمین شریفین کی برکات تادیر شامل حال رکھیں ۔ آمین۔
اسفار نائب رئیس الجامعہ دامت برکاتہم
۲۴؍ذیعقدہ ۱۴۳۷ ؁ ھ / ۲۸؍ اگست ۲۰۱۶ ؁ ء : نائب رئیس الجامعہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم آج کراچی سے کوالالمپور کے سفر پر روانہ ہوئے جہاں آ پ نے پانچ روزہ قیام کے دوران مجلس الخدمات المصرفیۃ الاسلامیۃ کی الھیئۃ الشرعیۃ کے ششماہی اجلاس میں شرکت فرمائی ، اور مؤرخہ ۲؍ستمبر کو واپس کراچی تشریف لے آئے ۔
۳؍ذی الحجہ ۱۴۳۷؁ ھ /۶؍ستمبر ۲۰۱۶ ؁ ء : نائب رئیس الجامعہ مدظلہم آج پشاور تشریف لے گئے جہاں آپ نے عصر کے بعد حضرت مفتی مختارالدین صاحب مدظلہم کی خانقاہ دارالایمان پشاور میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب فرمایا، اور اگلے دن نوشہرہ میں امہ ویلفئر ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک تقریب میں شرکت فرمائی جس میں آسان ترجمۂ قرآن اور نوبل قرآن (انگریزی) کو نابینا حضرات کے لئے بریل خط میں تیار کرکے اس کے نسخے ملک بھر سے آئے ہوئے پچاس نابینا حضرات میں تقسیم کئے گئے اور اس کے بعد مختصر وقت کے لئے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہم سے ملاقات فرمائی ، اور دوئہ حدیث کے طلبہ سے خطاب فرمایا،اسی شام براستہ اسلام آباد کراچی واپس تشریف لے آئے ۔
دعائے صحت
جامعہ دارالعلوم کراچی کے بعض اساتذ ہ و طلبہ بالخصوص حضرت رئیس الجامعہ دامت برکاتہم کی اہلیہ محترمہ کے لئے دعائے صحت کی درخواست ہے ۔
دعائے مغفرت
حضرت مولانا خالدحسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق استاذ جامعہ دارالعلوم کراچی کی اہلیہ محترمہ کا ۶؍ذوالحجہ ۱۴۳۷؁ ھ شب جمعہ کو انتقال ہوگیا ہے ، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
۲؍ذوالحجہ ۱۴۳۷؁ ھ پیر کے روز جامعہ دارالعلوم کراچی میں دارالقرآن کے استاذ جناب قاری عبدالسلام صاحب مدظلہم کے والد محترم جناب سعید اللہ بن احمد علی صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
۲۵؍ذوالحجہ ۱۴۳۷؁ ھ بدھ کے روز رئیس الجامعہ مدظلہم کے معاون خصوصی جناب اشرف ملک صاحب کے ایک عزیز بنارس خان صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ،انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کی مغفرت کاملہ فرمائیں ، درجات عالیہ سے نوازیں اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور فلاح دارین سے مالا مال فرمائیں۔ آمین۔قارئین سے بھی دعائے مغفرت کی درخواست ہے ۔
٭٭٭

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More