نقد و تبصرہ
تبصر ے کے لیے ہر کتاب کے دو نسخے ارسال فرمایئے |
تبصرہ نگار کا مؤلف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں |
نام کتاب : | خلاصہ مضامین قرانِ کریم |
نام مرتب : | مفتی محمد ثناء الرحمن صاحب |
ضخامت : | ۴۰۰ صفحات ۔ عمدہ رنگین طباعت ۔ قیمت : درج نہیں |
ناشر : | مکتبہ دارالخلیل ، بطحہٰ ٹاؤن ، بلاک این ، نارتھ ناظم آباد ۔ کراچی |
قرآن کریم ایک ایسی آسمانی کتاب ہے جس کی مثال پیش کرنے سے پوری دنیا عاجز ہے ، اللہ تعالیٰ نے سورئہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر ۸۸ میں ارشاد فرمایا ہے کہـ: "اگر تمام انسان اور جنات سب اس بات کے لئے جمع ہوجائیں کہ ایسا قرآن بنالائیں تب بھی ایسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں۔”اللہ کے نیک بندوں کی طرف سے جتنی خدمت اس کلام پاک کی ہوئی ہے اتنی خدمت کسی اور کتاب کی نہیں ہوئی ،قرآن کریم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زندہ معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک اپنے معجز ہونے کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔
ویسے تو قرآن کریم کی تفاسیر الحمدللہ اتنی زیادہ ہیں کہ ان کو شمار کرنا بھی مشکل ہے مگر اب تراویح کے بعد تلاوت کے گئے حصے کا خلاصہ بیان کرنے کا جومعمول چند سالوں سے شروع ہوگیا ہے اس میں سہولت پیدا کرنے کے لئے بھی باقاعدہ کتابیں مرتب ہورہی ہیں ۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، اس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر تراویح میں پڑھے گئے پاروں اور سورتوں کا خلاصہ بہت عمدہ اور آسان انداز میں تحریر کیاگیا ہے ، متعلقہ پارے میں بیان کئے گئے مضامین کا خلاصہ لکھنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والے چند اہم فوائد بھی درج کئے گئے ہیں ۔دوران مطالعہ علم میں اضافہ ہوتا ہے اور عمل کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فاضل مرتب نے اخلاص اور محنت کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی ہے ۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس سے خوب فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔ (ابومعاذ)
نام کتاب : | عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصول سیاست |
نام مؤلف : | ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم |
تعلیق وتخریج ومقدمہ : | مولانا شکیل احمد صاحب |
ضخامت : | ۷۶ صفحات ۔ عمدہ طباعت ۔ قیمت : درج نہیں |
ناشر : | الخلیل پبلشنگ ہاؤس مکان B-1 فضل داد پلازہ ، اقبال روڈ ، راولپنڈی |
واقف ہیں ، تحقیق و تدقیق کی دنیا میں ڈاکٹر صاحب رحمۃ اللہ علیہ خاص شناخت کے حامل ہیں ، آپؒ کی تصنیفات و تالیفات کا تحقیقی مطالعہ اسلامی علوم کے طلبہ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ، زیر نظر مقالہ بھی حضرت ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحبؒ کا تحریر فرمودہ ہے جس پر حواشی بھی خود آپ ہی نے تحریر فرمادیئے تھے ، مولانا شکیل احمد صاحب استاذ جامعہ محمدیہ اسلام آباد نے اس مقالے کی از سر نو طباعت کا اہتمام کیا ہے ، شروع میں مقدمہ لکھا ہے اور اپنی طرف سے حواشی بھی درج کئے ہیں۔
مولانا موصوف کی محنت کے نتیجے میں یہ گرانقدر تحریر اس وقت ہمارے ہاتھوں میں ہے ، اللہ تعالیٰ اس کی اس علمی خدمت کو قبول فرمائے،تحقیقی ذوق رکھنے والے حضرات اس کی قدر دانی کریں ۔ (ابومعاذ)
نام کتاب : | الہام الباری فی تقریر صحیح البخاری (جلد اول) |
افادات : | حضرت مولانا علا ؤ الدین صاحب مدظلہم |
نام مرتب : | قاری احسان اللہ احسان صاحب |
ضخامت : | ۲۲۴ صفحات ،عمدہ طباعت ۔ قیمت : درج نہیں |
ناشر : | جامعہ عربیہ نعمانیہ صالحیہ باکھری بازار ، ڈیرہ اسماعیل خان |
حضرت مولانا علاؤ الدین صاحب دامت برکاتہم ان خوش نصیب حضرات میں شامل ہیں جنہیں شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد صاحب مدنی رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث پڑھنے کا شرف حاصل ہے ، مولانا موصوف نے پوری عمر علوم نبوت کی خدمت میں صرف کی، اب بھی باقاعدگی سے پڑھاتے ہیں اورصحیح بخاری شریف کا درس بھی دیتے ہیں ، آپ کا درس بہت مفید اور مقبول ہوتا ہے ۔
آپ کے درس بخاری کو شائع کرنے کی ضرورت تھی تاکہ دوسرے حضرات بھی اس سے استفادہ کرسکیں ، الحمدللہ زیر نظر کتاب کے ذریعے یہ ضرورت پوری کردی گئی ہے ،فی الحال جلد اول پیش نظر ہے جس میں کتاب الوحی اور کتا ب الایمان سے متعلق تقریر ضبط کی گئی ہے ۔ عربی متن اعراب کے ساتھ لکھنے کے بعد مشکل الفاظ کے معانی بیان کئے گئے ہیں ، پوری حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمۃ الباب کے ساتھ اس کی مناسبت واضح کی گئی ہے ، ائمہ اربعہ کے مذاہب بیان کرنے کے بعد امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مذہب کی وجہ ترجیح ذکر کی گئی ہے ، امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے اغراض پر بھی کلام کیاگیا ہے۔
اللہ تعالیٰ صاحب افادات کی خدمات کو قبول فرمائے ، خاص طورپر "الہام الباری”کی افادیت کو اہل علم میں عام اور تام فرمائے ، آمین۔ (ابومعاذ)
نام کتاب : | العقیدۃ الطحاویہ |
نام مؤلف : | الامام ابوجعفر الطحاوی رحمہ اللہ تعالیٰ |
ضخامت : | ۲۴ صفحات ،عمدہ طباعت ۔ عام قیمت : ۲۰ روپے |
ناشر : | مکتبہ زمزم نزد مقدس مسجد اردو بازار کراچی |
امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ کارسالہ "العقیدۃ الطحاویہ”عقائد اہلسنت کے موضوع پر بنیادی مأخذ کی حیثیت رکھتا ہے ، اس میں اہلسنت والجماعت کے عقائد اختصار کے ساتھ عمدہ اسلوب میں ضبط کئے گئے ہیں جن کو زبانی یاد کرلینا بھی آسان ہے ۔
یہ رسالہ ہر دور میں طبع ہوتا رہا ہے ، اردو عربی میں اس کی متعدد شرحیں بھی لکھی جاتی رہی ہیں جو بازار میں دستیاب ہیں، اس وقت "العقیدۃ الطحاویہ” کا ایک ایسا نسخہ ہمارے سامنے ہے جو بہت ہی محقق اور صاف ہے ، اس میں ہر ہر عقیدے پر نمبر لگاکر عربی متن بہت ہی واضح اعراب کے ساتھ تحریر کیاگیا ہے ، اس کی تحقیق کے دوران دیگر ایسے پانچ نسخوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے جو مخطوطات کی شکل میں مختلف کتب خانوں میں موجود ہیں ، یہ واقعی بہت عمدہ نسخہ ہے ، اہل علم کو یہ نسخہ حاصل کرکے اپنے ہاں محفوظ کرلینا چاہئے ۔ (ابومعاذ
نام کتاب : | فیض المنعم اردو شرح مقدمۂ مسلم |
نام مؤلف : | حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری رحمۃ اللہ علیہ |
ضخامت : | ۲۹۴ صفحات ،عمدہ طباعت ۔ قیمت :۲۴۰روپے |
ناشر : | ادارۃ المعارف کراچی |
قدمہ ٔ مسلم” صحیح مسلم کا مقدمہ ہے جو خود امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے ، حضرات اساتذۂ کرام شروع ہی سے بڑے ذوق و شوق اور عرقریزی سے اس کی تدریس فرماتے رہے ہیں اور آج بھی اس پر بہت محنت کی جاتی ہے ۔
حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری رحمۃ اللہ علیہ جن کی وفات کچھ عرصہ پہلے ہوئی ہے ، موصوف دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث تھے ، ان کو بھی صحیح مسلم پڑھانے کا موقعہ ملا اور آپ نے مقدمۂ مسلم بھی بڑی عمدگی کے ساتھ پڑھایا ، سبق پڑھانے سے پہلے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اپنی یاد داشت کے لئے عبارت کا ترجمہ لکھتے رہے ،بعد میں اس پر نظر ثانی کے دوران حضرت نے اس کا مطلب بھی وضاحت سے لکھدیا اور "فیض المنعم”کے نام سے باقاعدہ شرح مرتب فرمادی جس میں پہلے ایک عنوان قائم کیاگیا ، اس کے تحت اپنے الفاظ میں امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کا مدعیٰ تفصیل سے بیان کیاگیا ،پھر عبارت مع اعراب لکھی گئی ، اس کے بعد درسی ترجمہ کرکے آخر میں حل لغات اور ترکیب کی گئی ہے ، ترکیب میں تحلیل کا طریقہ اختیار کیاگیا ہے تاکہ طلبہ دلچسپی کے ساتھ اس کا مطالعہ کرسکیں۔ اس طرح یہ ایک عمدہ شرح وجود میں آگئی ہے جس سے مقدمہ مسلم کو سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے ۔
ادارۃ المعارف کراچی نے یہ کتاب عمدہ انداز میں شائع کی ہے ، آخر میں حضرت مولانا خیر محمد صاحب جالندھری رحمۃ اللہ علیہ کا مقبول عام رسالہ "خیر الاصول فی حدیث الرسول صلی اللہ علیہ وسلم "بھی شامل کردیا گیا ہے جس سے مجموعے کی افادیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ حضرت مؤلف رحمۃ اللہ علیہ ، معاونین و ناشرین تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور دورئہ حدیث کے اساتذہ و طلبہ کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔ (ابومعاذ)
نام کتاب : | مقامات حریری |
نام مؤلف : | ابومحمد قاسم بن علی بن عثمان الحریری البصری |
ضخامت : | ۱۳۵ صفحات ،مناسب طباعت ۔ عام قیمت : ۱۵۰ روپے |
ناشر : | مکتبہ زمزم نزد مقدس مسجد اردو بازار کراچی |
حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم فانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے فاضل اور مقبول مدرس تھے ، ۱۹۷۸ء میں دورئہ حدیث کیا ،اور پھر تاوفات منصب تدریس پر فائز رہے ۔آپ کے والد صاحب حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب بھی یہاں کے صدر المدرسین تھے ، حضرت مولانا فانی صاحبؒ کو لکھنے کا ذوق شروع ہی سے تھا ، شعر وادب سے بھی عمدہ مناسبت تھی ، اس لئے مختلف موضوعات پر مضامین لکھتے رہتے تھے جو علمی و ادبی پرچوں کی زینت بنتے رہتے تھے ۔
۲۰۱۴ ء میں آپ کا انتقال ہوگیا تو مولانا نور اللہ نور وزیرستانی صاحب کو خیال ہوا کہ حضرت فانی کی تمام علمی و قلمی نگارشات اور منظوم ادبیات کو خصوصی اشاعت کے طورپر کتابی شکل میں شائع کیا جائے، انہوں نے یہ رائے حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب مدظلہم کی خدمت میں پیش کی تو حضرت نے نہ صرف یہ کہ اس پر خوشی کا اظہار فرمایا بلکہ مولانا موصوف کو اس کام کی تکمیل کا حکم بھی فرمایا ۔
چنانچہ فاضل مرتب نے عمدہ انداز میں یہ خدمت پایہ تکمیل تک پہنچادی اورحضرت فانی صاحبؒ کی حیات وخدمات ، افادات و ادبیات ، مقالات و مکتوبات ، حقانی تصنیفات پر منظوم تأثرات عمدہ ترتیب سے مذکورہ کتاب میں جمع کردیئے ، جن کا مطالعہ کرنے سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور صاحب افادات کی دل میں قدر پیدا ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس سعی ٔ جمیل کو قبول فرمائے اوراصحاب ذوق قارئین کو اس کے مطالعے کی توفیق عطافرمائے ۔ آمین۔ (ابومعاذ)
نام کتاب : | فوائد الصحبۃ |
نام مؤلف: | حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی قدس سرہ |
مترجم ومحشی: | الادیب الاریب الشیخ صدیق احمد انوروی |
ضخامت : | ۷۷، صفحات ۔ عمدہ طباعت ۔ قیمت : درج نہیں |
ناشر : | جامعہ اشرف المدارس کراچی |
۶؍ذیقعدہ ۱۳۳۰ھ (۱۷؍اکتوبر ۱۹۱۲ء )کو جمعہ کے دن بانی ٔ تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کا عقد نکاح ہوا تھا ، نکاح حضرت مولانا محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے پڑھایاتھا جبکہ مجلس عقد میں حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری ؒ ، حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوریؒ اور حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ تینوں حضرات موجود تھے، حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی تقریب میں ایک وعظ فرمایاتھا جو "فوائد الصحبۃ "کے نام سے بارہا طبع ہو چکا ہے ۔
اب پھر یہ وعظ عمدہ طباعت کے ساتھ منظر عام پر لایا گیا ہے ۔ اس میں نیک لوگوں کی صحبت کے فوائد تفصیل کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں ۔
قارئین کے لئے اس کا مطالعہ ان شاء اللہ نفع سے خالی نہیں ہوگا۔ (ابومعاذ)