مدرسۃ البنات

جامعہ دارالعلوم کراچی میں طالبات کے لئے بھی مدرسۃ البنات قائم ہے، جس میں متعدد تعلیمی شعبے کام کررہے ہیں، ان شعبوں میں پرائمری، سیکنڈری اور میٹرک سائنس کی تعلیم دی جارہی ہے۔عصری مضامین کے ساتھ ساتھ طالبات کو معیاری دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے، تاکہ وہ بنیادی ضروریات دین سے آگاہی حاصل کرسکیں۔عصری تعلیم میں سرکاری نصاب پڑھایا جاتا ہے اور امتحانات بورڈ کے تحت دلوائے جاتے ہیں، ہر شعبہ سے طالبات کی کثیر تعداد علم کے زیور سے آراستہ ہوچکی ہے، اس وقت ساڑھے آٹھ سو کے لگ بھگ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جامعہ دارالعلوم کراچی کے استاذ حدیث حضرت مولانا رشید اشرف صاحب مدظلہم ناظم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی اہلیہ محترمہ حسبۃً ﷲ صدر معلمہ کے فرائض انجام دیتی ہیں۔  عصری مضامین کے لئے معلمات کی کل تعداد ۳۰ ہے، درس نظامی اور دراسات دینیہ میں کل سات معلمات تدریس کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں اوردفتری امور کے لئے چار افراد متعین ہیں۔