عرض تعاون

اس درسگاہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم اسلامیہ کی ادنیٰ سے اعلیٰ درجات تک معیاری تعلیم دی جاتی ہے، اور جدید علوم وفنون کی پہلی جماعت سے میٹرک تک تعلیم کا بھی خصوصی انتظام ہے۔ ایک سو سے زائد مدرسین و علمائے کرام تعلیم دے رہے ہیں، تقریباً تین ہزار طلباء و طالبات کراچی، سندھ، بلوچستان، پنجاب، سرحد، کشمیر، سری لنکا، بنگلہ دیش، برما، ایران، افغانستان، وسط ایشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی، خلیجی ریاستوں، افریقہ، یورپ، امریکہ اور کینیڈا وغیرہ کے زیر تعلیم ہیں، جن میں سے فی الحال تقریباً ۱۵ سوسے زائد طلبہ کے طعام و قیام، کتب اور جملہ ضروریات کا انتظام جامعہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے مفت کیا جاتاہے۔
اس کے علاوہ شہر و مضافات کراچی میں قرآنی تعلیم کے تقریباً ستائیس مکاتب قائم ہیں، ان میں تقریباً چار ہزار بچے زیر تعلیم ہیں، نئی ضروری تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جامعہ دارالعلوم کراچی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی، تصنیفی اور تبلیغی شعبوں سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد اور عامۃ الناس کا رجوع مسلسل بڑھ رہاہے، جس کے باعث اب تک کی تمام تعمیرات ناکافی ہوگئی ہیں اس لئے جدید تعمیرات کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ جس میں تعاون ایک بڑا پائیدار صدقہ جاریہ ہے۔
ان سب مصارف کا مدار صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اہل خیر حضرات کی مالی امداد پر ہے، اس دورِالحادوفتن میں اسلامی تعلیمات کی حفاظت و اشاعت کی ضرورت کسی مسلمان سے مخفی نہیں۔
جامعہ دارالعلوم کراچی کیلئے امدادی رقوم ذیل کے پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کی جاتی ہے، اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے ایسی مدات کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتاہے۔

کورنگی: 021-35049774-6
نانک واڑہ: 021-32725859
بیت المکرم: 021-34982579
فیکس: 021-35041923
ای میل: jamiadarulolumkhi@hotmail.com
info@darululoomkarachi.edu.pk
اکاؤنٹ نمبر: A/C # 99280100569972
IBAN # PK23 MEZN 009928 0100569972
Meezan Bank Ltd. Korangi Industrial Area Branch Karachi

 نوٹ:
حکومت پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف ریونیو نے دارالعلوم کراچی کے تمام عطیات (Donations) کو انکم ٹیکس آرڈی نینس مجریہ ۲۰۰۱ء کی دفعہ 2 کی ذیلی دفعہ 36 کی شق C کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہوا ہے۔ بذریعہ کراسڈ چیک/ڈرافٹ رقم بھیجنے کی صورت میں کراسڈ چیک/ ڈرافٹ بنام جامعہ دارالعلوم کراچی ہونا چاہئے۔
رقم براہ راست میزان بینک کی کسی بھی برانچ سے نیچے دیئے گئے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہے:
Darul Uloom Karachi A/C # 99280100569972
IBAN # PK23 MEZN 009928 0100569972
Meezan Bank Ltd. Korangi Industrial Area Branch Karachi
بینک میں براہ راست رقم جمع کرانے کی صورت میں مندرجہ ذیل ڈاک کے پتہ یا فون نمبر پر احتیاطاً مطلع فرمادیں۔
محمد رفیع عثمانی
رئیس الجامعہ دارالعلوم کراچی
کورنگی انڈسٹریل ایریا، کراچی
ٹیلی فون نمبر: ۳۵۰۴۹۷۷۴، ۳۵۰۴۹۷۷۵، ۳۵۰۴۹۷۷۶ فیکس: ۳۵۰۴۱۹۲۳