ماہنامہ البلاغ کراچی

جامعہ دارالعلوم کراچی کے شعبہ دارالتصنیف کی طرف سے اردو زبان میں علمی، ادبی، تحقیقی اور تاریخی مضامین پر مشتمل یہ ماہوار رسالہ شائع کیاجاتاہے۔ اس کے مضامین اپنے تنوع، تحقیق اور معلومات کے اعتبار سے بلند پایہ ہوتے ہیں۔ نیز بہترین اور جدید اسلوب نگارش کے ذریعہ نئی نسل تک دلکش انداز سے اسلام کا پیغام پہنچانا اور اسلامی اقدار کے فروغ میں حصہ لینا اس رسالہ کا مقصد اولین ہے۔ اس کے علمی، تحقیقی، اصلاحی اور تبلیغی مضامین نے ہماری تاریخ کے ہر موڑ پر فکری رہنمائی کا فریضہ سلف صالحین کے طریقے پر انجام دیاہے۔ اسی سبب سے الحمدللہ یہ رسالہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی مقبول ہے۔ خاص طور پر رسالے کا اداریہ جو مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے قلم سے وقت کے فکر انگیز موضوعات پر مشتمل ہوتاہے۔ بڑے ذوق و شوق سے پڑھا جاتاہے۔ یہپرچہ پاکستان کی صحافتی اقدار میں بھی بلندمقام کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے اسلام اور پاکستان کا پیغام دنیا کے چپے چپے پر پھیل رہاہے اور پچپن سال سے ہر ماہ پابندی سے شائع ہوتاہے۔ اس رسالہ کے مفتی اعظم نمبر، عارفی نمبر، مولاناسبحان محمود نمبر اور مولاناعاشق الہٰی نمبرنے بطور خاص علمی دنیا سے خراج عقیدت حاصل کیا ہے۔والحمدللّٰہ علیٰ ذلک۔
البلاغ انٹرنیشنل (انگریزی)
پچھلے دوسو سالہ برطانوی استعمار کی وجہ سے دنیا کے بڑے حصے پر انگریزی تہذیب و تمدن کی چھاپ ہے اور انگریزی زبان مسلم وغیر مسلم ممالک میں نہ صرف بولی جاتی ہے بلکہ ہماری شامتِ اعمال کے نتیجے میں اب تک پاکستان میں بھی اس کو سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بھی اس دور کا المیہ ہے کہ مختلف ممالک کے مسلمانوں کے درمیان رابطہ کا ذریعہ اب عربی کے بجائے انگریزی زبان بن گئی ہے۔ نو تعلیم یافتہ طبقہ ہر طرح کی معلومات کے حصول کے لئے بھی اسی زبان کے ادب اور مطبوعات کی طرف رجوع کرتاہے۔ انگریزی ادب میں اسلام سے متعلق زیادہ تر مواد مغربی مستشرقین کا تیار کردہ ہے جس میں اسلام کی حقیقی معلومات فراہم کرنے کے بجائے دینِ حنیف کو مکروہ شکل میں پیش کیا گیاہے۔
اس صورت حال کی اصلاح کے لئے مختلف افراد اور اداروں کی طرف سے بحمداللہ مثبت کام ہورہاہے اور جگہ جگہ دین حنیف کی حقیقی تعلیمات کو اُجاگر کرنے لئے اب انگریزی زبان میں بھی معتدبہ معلومات دستیاب ہونے لگی ہیں۔
جامعہ دارالعلوم کراچی میں بھی عرصہ سے اس میدان میں کام ہورہاہے اور البلاغ انٹرنیشنل کا اجراء اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ حضرت مولانا مفتی محمد تقی صاحب عثمانی دامت برکاتہم کے زیرادارت انگریزی ادب کا یہ معیاری ماہنامہ بیس سال سے سرگرم عمل ہے۔ اس پرچہ نے اپنے وقیع علمی و دینی مضامین اور تحقیقی مقالات سے صحافت کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیاہے۔ بانی جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی شاہکار تصنیف ’’تفسیر معارف القرآن‘‘ کا انگریزی ترجمہ بھی اس میں سلسلہ وار شائع ہورہاہے۔ ملک و بیرون ملک دلچسپی سے پڑھاجاتاہے اور بحمداللہ اس کا حلقۂ اثر تیزی سے وسیع ہورہاہے۔
البلاغ عربی
عرصے سے اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ البلاغ عربی میں بھی شائع ہو اس لئے اب کچھ عرصے سے البلاغ عربی میں بھی شائع ہونے لگا ہے، اس میں بھی اہم مضامین ہوتے ہیں یہ فی الحال سہ ماہی ہے، آئندہ انشاء اﷲ یہ بھی ماہنامہ ہوجائے گا۔

نئی ویب سائٹ ماہنامہ البلاغ

Monthly Al-Balagh

SUBSCRIPTION RATE for PAKISTAN

One Magazine Price : PKR 75

Annual Magazine Price : PKR 750

Annual Magazine Price with Registry : PKR 950

SUBSCRIPTION RATE OTHER COUNTRIES

For U.S.A., Canada, Australia, Europe Countries, African Countries: $ 50
Saudi Arabia, India, U.A.E : $ 40
Iran and Bangladesh : $ 40

Account Details

Account Title : Albalagh Urdu
SWIFT Code: MEZANPKKAXXX
IBAN : PK04MEZN0099280100569829
Branch Code: 9928
Account No. 0100569829
Bank : Meezan Bank
Branch :Korangi Industrial Area Karachi.

E-mail
monthlyalbalagh@gmail.com

Airmail Post
Title Al-Balagh Jamia Darululoom Karachi
Korangi Industrial Area Karachi
Post Code 75180

Phone No
021-35123434 / 021-35123222
Office Timing : 9:00 am To 5:00 pm (Friday Off)

ماہنامہ البلاغ کراچی منگوانے کا طریقہ

فی شمارہ ……………۔ /۷۵ روپے
سالانہ زرِتعاون …………… ۔؍۷۵۰روپے
بذریعہ رجسٹری ………….۔ ؍ ۹۵۰ روپے

سالانہ زر تعاون بیرون ممالک

امریکہ ، آسٹریلیا،افریقہ اور یورپی ممالک……………..۵۰ ڈالر
سعودی عرب،انڈیا اورمتحدہ عرب امارات………………….۴۰ ڈالر
ایران،بنگلہ دیش ………………. . ۴۰ ڈالر

بینک اکا ونٹ کی تفصیل
اکاؤنٹ بنام : البلاغ اردو
SWIFT Code : MEZANPKKAXXX
IBAN : PK04MEZN0099280100569829
برایچ کوڈ : 9928
اکاؤنٹ نمبر : 0100569829
میزان بینک لمیٹڈ
کورنگی دارالعلوم برانچ کراچی

ای میل ایڈریس:
monthlyalbalagh@gmail.com

خط و کتابت کا پتہ
ماہنامہ ’’البلاغ‘‘جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریاکراچی ۷۵۱۸۰

فون نمبر:
021-35123434 / 021-35123222

واٹس ایپ نمبر :

0092-3182735670
آفس اوقات :صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک

ماہنامہ البلاغ کراچی

الحمد للہ گزشتہ 58 برس سے البلاغ دین کی دعوت دینے میں کوشاں ہے۔ افراط و تفریط کے اس دور ميں ، مثبت انداز کے ساتھ دین کی دعوت دینے میں البلاغ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم نے اس دعوت الی اللہ کو عام کرنا ہے۔ اس سفر میں آپ ہمارے دست و بازو بن سکتے ہیں اور اپنے علاقے میں اس دعوت کو پہنچا سکتے ہیں۔

یہ تعاون دو طرح سے کیا جا سکتا ہے
1: البلاغ کا نمائندہ بن کر اپنے علاقے میں یہ پیغام پہنچائیں۔
2:اپنے لیے اور حسب استعاعت اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے البلاغ کی سبکرپشن حاصل کیجیے۔

مزید معلومات کے لیے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ فرمایا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ نمبر:03182735670

جزاکم اللہ خیرا