دفتر تعلیمات

یہ جامعہ دارالعلوم کراچی کا بنیادی شعبہ ہے جو تعلیمات سے متعلق تمام اہم امور انجام دیتا ہے۔ طلبہ کے داخلے سے لے کر اسناد جاری کرنے تک کے تمام مراحل دفتر تعلیمات کے فرائض میں داخل ہے جنہیں وہ تندہی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔ تمام طلبہ کے داخلہ فارم اور ان کا سارا تعلیمی ریکارڈ یہیں محفوظ کیا جاتا ہے۔ کسی بھی طالب علم یا فاضل جامعہ کے تعلیمی کوائف مطلوب ہوں تو وہ دفتر تعلیمات ہی سے طلب کئے جاتے ہیں۔
حضرت مولانا سحبان محمود صاحب رحمۃ اﷲ علیہ ناظم تعلیمات تھے۔ حضرت کی وفات کے بعد حضرت مولانا شمس الحق صاحب رحمۃ اﷲ علیہ ناظم تعلیمات متعین ہوئے۔ حضرت کے ارتحال کے بعد آج کل حضرت مولانا راحت علی ہاشمی صاحب مدظلہم دفتر تعلیمات کے ناظم ہیں۔ دفتر کا عملہ چھ افراد پر مشتمل ہے جو باہمی تقسیم کار کے مطابق مختلف امور انجام دیتا ہے۔

فون نمبر : 6-5-00922135049774
00922135123434-5-6
ای میل ایڈریس: talimaat@gmail.com
talimaat@darululoomkarachi.edu.pk