حراء فاؤنڈیشن اسکول

وقت کی ناگزیر ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جامعہ دارالعلوم کراچی نے عصری تعلیم کے شعبہ کو شرعی تقاضوں کے تحت فروغ دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت ایک معیاری عملی نظام تعلیم پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے جس کے تحت اسلامی اقدار پر مبنی اعلیٰ معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہو، ایسی معیاری تعلیم جو بامقصد طریقہ زندگی کا راستہ دکھانے والی ہو۔ اس فکر کے تحت اس ادارے (حرافائونڈیشن اسکول) کا قیام عمل میں لایاگیاہے جسکامقصد یہ ہے کہ ہماری آئندہ نسلیں اس راستہ کی پیروی کریں جو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذریعے نازل فرمایاہے اور مسلمان بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی ذمہ داری اس طور سے ادا کی جائے کہ انہیں جدید علوم و فنون، عمدہ معیاروں اور معتدل رویوں سے روشناس کیا جاسکے تاکہ وہ بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کرکے پورے دین پر چلتے ہوئے عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارسکیں اور بھرپوراہلیت اور استعداد کے ساتھ عالمی چیلنجوں کامقابلہ کرسکیں اور جدید علوم و فنون سائنس ٹیکنالوجی سے بہرہ ور ہوں اور زندگی کے ہرشعبے میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرسکیں اور بھرپور اہلیت اور استعداد کے ساتھ پرُاعتماد انداز میں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں اور دنیاوآخرت میں سرخروئی حاصل کرسکیں۔
اغراض و اہداف
٭ ایک ایساماحول فراہم کرنا جہاں ہمارے بچے بنیادی اسلامی تعلیمات و اقداراعلیٰ دنیاوی تعلیم جدیدطریقہ تعلیم کے ذریعہ حاصل کرسکیں۔ بچوں کو عملی مسلمان اور سچاپاکستانی بنائیں تاکہ وہ پُراعتماد انداز میں اپنے شعبوں میں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ مہارت کے ساتھ کرسکیں اور ایسے مواقع اور استعداد فراہم کرنا کہ ہمارے بچے اس قابل ہوسکیں کہ وہ اس ادارے (حرافائونڈیشن اسکول) سے فراغت کے بعد اپنی مرضی سے دینی و دنیاوی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں اور اس میں انہیں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
جونئیر اور سینئرسسٹمز کے تحت تعلیم پانے والے بچے بچیوں کی تربیت و اصلاح کا نظام وضع کرنا، عمل کرانا اور تربیت کے عمل کے لئے جائزوں کا نظام بنانا تاکہ تربیت کے معیار کو جانچا جاسکے۔
امتیازی خصوصیات:
٭ ایسا نصاب تعلیم جو بیک وقت کیمبرج سسٹم اور اسلامی طریقہ پر مبنی ہے
٭ ماہرمونٹیسری ڈائریکٹریس ٭ماہر تدریسی عملہ
٭فاضلات درس نظامی کی زیر نگرانی حفظ کلاسز ٭ جدیدسامان سے مزین کلاسز
٭ وسیع اور کشادہ خوشنما عمارت ٭کمپیوٹر لیب
٭غیر نصابی سرگرمیاں ٭ آرٹس روم
٭ ایک جدید کتب خانے کا قیام جس میں بچوں کی عمروں کے لحاظ سے وافر مقدارمیں کتابیں موجود ہیں
٭والدین اور اسٹاف کا مستقل رابطہ ٭ وسیع کھیلنے کا میدان(زیر تعمیر)
٭خوبصورت سوئمنگ پول ٭ ٹرانسپورٹ کی سہولت

Offical website Hira Foundation School