اعلان داخلہ

تاریخ آغاز داخلہ

شعبہ درس نظامی کیلئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ان شاء اللہ تعالیٰ بروز پیر ۸؍شوال۱۴۳۸ھ مطابق ۳؍جولائی ۲۰۱۷ئ سے شروع ہوگا۔حسب معمول دارالعلوم کی مسجد کے قریب قائم کردہ استقبالیہ کیمپ سے اجراء فارم ان شاء اللہ تعالیٰ مذکورہ تاریخ سے کردیا جائے گا، اسی استقبالیہ کیمپ سے داخلہ سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہر ہر درجہ میں جدید داخلہ کی گنجائش کے مطابق نیا داخلہ کیا جائے گا۔ جس کی تفصیل استقبالیہ کیمپ سے مل جائے گی۔ جدید طلبہ مقررہ تاریخ داخلہ سے پہلے آنے کی زحمت نہ کریں۔

شرائط:۔

٭…ہر جدیدامیدوار کا پہلے تحریری امتحان لیا جائے گا، اس میں کامیاب طلبہ کا تقریری جائزہ ہوگا۔ دونوں جائزوںمیں کامیابی داخلے کیلئے ضروری ہوگی۔ مختلف درجات کے تحریری امتحانات ۱۱؍شوال سے ۱۴؍شوال کی مختلف تاریخوں میں ہوتے ہیں جس کی تفصیلی اطلاع استقبالیہ کیمپ سے ہوجائے گی۔
٭…ان جدید طلبہ کو تحریری امتحان داخلہ میں شرکت کا اہل سمجھا جائے گا جن کے سابقہ اکثر وفاقی سالوں کے نتائج ممتاز یا ۷۰ فیصد ہوں۔
٭…داخلہ کے تمام خواہشمند اپنی سابقہ اصل تعلیمی اسناد اور کشف الدرجات ساتھ لائیں۔
٭…دورۂ حدیث شریف میں داخلہ کیلئے دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط ہے کہ طالب علم وفاق المدارس کا دورۂ حدیث شریف کا سالانہ امتحان دینے کا اہل ہو یعنی سابقہ وفاقی درجات کا امتحان دے کر کامیاب ہوچکا ہو۔
٭…اسباق ان شاء اللہ تعالیٰ بروزِ بدھ ۱۷؍ شوال۱۴۳۸ھ بمطابق ۱۳؍ جولائی ۲۰۱۷ ء سے شروع ہوجائیں گے۔
٭…دارالقرآن میں درجہ قاعدہ و ناظرہ میں جدید داخلوں کی کارروائی بروز اتوار۱۴؍شوال ۱۴۳۷ھ مطابق ۹؍جولائی ۲۰۱۷ کوحسب گنجائش کی جائے گی ۔
٭…دارالقرآن میں داخل ہونے والے کسی جدید طالب علم کو اقامتی داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
٭…۱۴؍سال سے کم عمر رکھنے والے جدید طالب علم کو اقامتی داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
٭…جو چیزیں طلبہ کے علمی مشاغل میں مخل ہوتی ہیں مثلاً ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر، تصویری موبائل فون وغیرہ ان پر دارالطلبہ کی حدود میں پابندی عائد ہے۔ اس لئے آنے والے طلبہ یہ چیزیں ساتھ نہ لائیں۔
٭… دورانِ تعلیم عصری مضامین کے امتحان کے لیے خصوصی اجازت ضروری ہے ۔
٭…کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہ دینے کی وجوہ کا اظہار دارالعلوم کے ذمہ نہیں۔
٭… حسب معمول اس سال بھی جامعہ دار العلوم کراچی میں درجہ اُولیٰ تا درجہ سادسہ داخلہ کیلئے میٹرک پاس ہونا شرط ہے البتہ درجہ خامسہ و سادسہ میں ممتاز طلبہ کیلئے داخلہ کی حد تک کچھ رعایت ہوسکتی ہے مگر داخلہ کے بعد جامعہ کی دورہ حدیث کی سند میٹرک پر موقوف رہے گی۔
وضاحت:۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دارالعلوم گلشن اقبال کی درس نظامی شاخ کیلئے بھی جدید داخلہ مذکورہ بالاتاریخ سے شروع ہوگا۔

فون نمبر : 021-35049774-5-6
ای میل ایڈریس talimaat@gmail.com
talimaat@darululoomkarachi.edu.pk
حسب معمول اس سال بھی جامعہ دار العلوم کراچی میں درجہ اُولیٰ تا درجہ سادسہ داخلہ کیلئے میٹرک پاس ہونا شرط ہے البتہ درجہ خامسہ و سادسہ میں ممتاز طلبہ کیلئے داخلہ کی حد تک کچھ رعایت ہوسکتی ہے مگر داخلہ کے بعد جامعہ کی دورہ حدیث کی سند میٹرک پاس کرلینے پر موقوف رہے گی۔


 

Takhassus-fil-itna-me-dakhle-ki-sharait

dar-ul-Quran Takhassus fil itna me dakhle ki sharait

(02)-Taaruf-Das-e-Nizami-With-Uniform