جامعہ دارالعلوم کراچی کی آفیشل ویب سائٹ
خوش آمدید

تعارف جامعہ
ہجرت پاکستان کے بعد فقیہ الامت حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے دو کاموں کو اپنا مقصد زندگی بنالیا تھا۔ ایک پاکستان میں شریعت اسلامیہ کے نفاذ کے لئے جدوجہد، دوسرے کراچی میں یہاں کے شایان شان دارالعلوم کا قیام۔

قواعد داخلہ
درس نظامی کی تعلیم العامۃ (السنۃ الثالثۃ) یعنی سیکنڈری کے تیسرے سال سے شروع ہو کر عالمیہ (السنۃ الثانیۃ) یعنی دورہ حدیث پر ختم ہوتی ہے، یہ کل آٹھ سال کا دورانیہ ہوتا ہے۔ اس میں داخلے کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔

نوٹس بورڈ
شعبہ درس نظامی کیلئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ماہِ شوال کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوتے ہیں ۔ اور داخلے کی کاروائی دارالعلوم کے شعبہ ،دفتر تعلیمات میں ہوتی ہے۔

نتائج امتحانات
ہر جماعت کے، سال کے دوران تین امتحانات ہوتے ہیں۔ سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ، اوراچھے نمبروں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی انعامات کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

فتوی معلوم کیجئے
سوال پوچھنے والے حضرات مندرجہ ذیل امور ملاحظہ فرمالیں ایک استفتاء میں تین سے زائد سوال نہ لکھیں اور بہتر یہ ہے کہ ایک استفتاء کا جواب ملنے کے بعد دوسرا استفتاء بھیجیں۔ دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

علمی کتب خانہ
جامعہ دارالعلوم کراچی کا علمی کتب خانہ بفضلہ تعالیٰ ملک کے ممتاز ترین علمی کتب خانوں میں سے ہے بلکہ اسلامی علوم کے بارے میں یہ ملک کا ایسا جامع ترین کتب خانہ ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد کتابوں کا وقیع ذخیرہ موجود ہے۔

منصوبے
جامعہ دارالعلوم کراچی میں مختلف شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تعمیر کا کام مسلسل جاری ہے اور اب تک بہت سی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں۔ اس کے باوجود عظیم الشان تعمیری کاموں کی فوری ضرورت ہے۔

طریقہ تعاون
جامعہ دارالعلوم کراچی کے لیے امدادی رقم درج ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔ اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے، ایسی مدات کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تحفیظ القرآن الکریم
قرآن کریم دین اسلام کی اساس ہے۔ جامعہ دارالعلوم کراچی میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلیٰ پیمانے پر انتظام کیا گیاہے بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی دارالعلوم کی طرف سے تقریباً ستائیس مکاتبِ قرآنیہ قائم کئے گئے ہیں۔

مرحلہ متوسطہ
مرحلہ متوسطہ کا تعلیمی دورانیہ پانچ سال کا ہے ۔ مرحلۂِ متوسطہ کے سالِ اوّل میں صرف ایسے درخواست گزاروں کو امتحانِ داخلہ میں شامل کیا جاتا ہے، جو پنجم جماعت تک ابتدائی تعلیم کی عمدہ استعداد رکھتے ہوں یا حافظ قرآن ہوں اور چہارم جماعت کے معیار پر ریاضی، اُردو اور انگریزی سے واقف ہوں۔

ابتدائیہ وثانویہ اسکول
اس شعبہ میں بچوں کو عصری مضامین کے ساتھ معیاری دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتاہے تاکہ وہ بنیادی ضروریاتِ دین سے آگاہی حاصل کرسکیں،

حرا فاؤنڈیشن اسکول
ایک ایساماحول فراہم کرنا جہاں ہمارے بچے بنیادی اسلامی تعلیمات و اقداراعلیٰ دنیاوی تعلیم جدیدطریقہ تعلیم کے ذریعہ حاصل کرسکیں۔ بچوں کو عملی مسلمان اور سچاپاکستانی بنائیں

درس نظامی بنین
عربی و دینی علوم کا آٹھ سالہ نصاب جو ’’درس نظامی‘‘ کہلاتا ہے، یہ نصاب دو دو سال پر مشتمل چار مراحل کی شکل میں ہے، عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ۔ ہر دوسرے سال وفاق کا امتحان لیا جاتاہے۔

درس نظامی بنات
درس نظامی بنات کی تعلیم العامۃ (السنۃ الثالثۃ) یعنی سیکنڈری کے تیسرے سال سے شروع ہو کر عالمیہ (السنۃ الثانیۃ) یعنی دورہ حدیث پر ختم ہوتی ہے،ان کا کل دورانیہ چھ سال کا ہوتا ہے۔

موسوعۃ الحدیث
احادیث نبوی میں جتنی بھی احادیث ہیں ان کو ایک جگہ اس طرح جمع کیا جائے کہ کوئی حدیث مکرر نہ ہو اور کوئی فائدہ چھوٹنے نہ پائے …

مرکز الاقتصاد الاسلامی
اس شعبہ کا بنیادی مقصد اسلامی معاشی نظام کا احیاء اور فروغ ہے تاکہ جو بینکار پاکستان اور پوری دنیا کے اسلامی بینکوں میں کام کر رہے ہیں ان کو اسلامی نظام معیشت کی تربیت فراہم کی جائے۔
بیان مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد رفیع عثمانی صاحب رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ Mufti Azam Pakistan Muhammad Rafi Usmani |
بروز جمعہ المبارک جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
بیان شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ Sheikh ul Islam Justice(R) Mufti Muhammad Taqi Usmani DB |
بروز جمعہ المبارک جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی |
حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب مدظلہ Mufti Abdur Rauf Sukkurvi DB |
بروز جمعہ المبارک جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، کراچی |
حضرت مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رحمہ اللہ تعالی Mufti Mahmood Ashraf Usmani DB |
بروز جمعہ المبارک جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
حضرت مولانا مفتی عمران اشرف عثمانی صاحب مدظلہ Mufti Imran Ashraf Usmani DB |
بروز جمعہ المبارک جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
حضرت مولانا محمد زبیراشرف عثمانی صاحب مدظلہ Mufti Azam Pakistan Muhammad Rafi Usmani DB |
بروز جمعہ المبارک نانک واڑاہ / جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
درس قرآن کریم شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ Mufti Azam Pakistan Muhammad Rafi Usmani DB |
جامعہ دارالعلوم کراچی |
درس قرآن کریم حضرت مولانا محمود اشرف عثمانی صاحب رحمہ اللہ تعالی Mufti Mahmood Ashraf Usmani DB |
بروز ہفتہ بعد نماز ِ عصر جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
درس قرآن کریم حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب مدظلہ Mufti Abdur Rauf Sukkurvi DB |
بروز ہفتہ بعد نماز ِ عصر جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی |
بیان شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ Sheikh ul Islam Justice(R) Mufti Muhammad Taqi Usmani DB |
بروز اتوار بعد نماز ِ مغرب جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
بیان حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب مدظلہ Mufti Abdur Rauf Sukkurvi DB |
بروز منگل بعد نماز ِ عصر جامع مسجد دارالعلوم کراچی |
جلسہ یوم استقلال پاکستان 2022 / 1444 ھ |